உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Swiggy report: بریانی، سموسہ اور گلاب جامن ہندوستانیوں کو سب سے زیادہ پسند، سوئیگی نے جاری کیا 2021 کا آرڈر چارٹ

    سوئیگی کے آرڈر چارٹ میں بریانی ٹاپ پر۔

    سوئیگی کے آرڈر چارٹ میں بریانی ٹاپ پر۔

    سوئیگی نے کہا کہ رات کو 10 بجے کے بعد اُسے سب سے زیادہ آرڈر چیز گارلیک بریڈ، پاپ کارن اور فرنچ فرائز کے ملے ہیں۔ رات 7-9 بجے کے درمیان اُس کے ڈیلیوری پارٹنرس کے لئے سب سے زیادہ مصروف اوقات رہے۔

    • Share this:
      Swiggy’s StatEATstics report: ہر منٹ 115 بریانی کے آرڈر کے ساتھ، لگاتار چھٹے سال بریانی چارٹ م یں ٹاپ پر رہی ہے۔ سوئیگی (Swiggy) کی چھٹی سالانہ اسٹیسٹکس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ دوسری طرف دیسی سموسہ اسنیک میں ٹاپ پر رہا اور اُس کے بعد پاؤ بھاجی ٹاپ اسنیک رہے ہیں، جو 21 لاکھ آرڈڑس میں دوسرا پسندیدہ اسنیک رہا ہے۔ ڈیزرٹ کی بات کریں تو ایپ پر گلاب جامن کے سب سے زیادہ آرڈر ملے، وہیں رس ملائی دوسرے نمبر پر رہی۔

      ایشیا کی بات کریں تو انڈین اور چائنیز آرڈر کیے گئے ٹاپ 3 پکوانون میں شامل رہے۔ اس کے بعد میکسیکن اور کورین رہے۔

      ہیلتھ پر مرکوز ریسٹورنٹ کے لئے بڑھی ڈیمانڈ
      حالانکہ، رپورٹ کے مطابق، ہیلتھ پر مرکوز ریسٹورنٹ کے لئے زیادہ ڈیمانڈ ملی، کیونکہ سوئیگی پر 2021 میں ہیلدی فوڈ کے لئے سرچ دوگنی ہوگئی ہے اور ان ریسٹورنٹس کو ملے آرڈر میں 200 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ وہیں، بنگلورو صحت کے تئیں سب سے زیادہ محتاط شہر کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا۔ اس کے بعد اس لسٹ میں حیدرآباد اور ممبئی رہے۔

      اس پلیٹ فارم پر کیٹو آرڈرس 23 فیصد بڑھ گئے اور ویگن آرڈرس میں بھی 83 فیصدی کا اضافہ درج کیا گیا۔

      رات 10 بجے کے بعد گارلیک بریڈ، پاپ کارن اور فرنچ فرائز کے آرڈر
      اسٹیٹاسٹکس آرڈر اینالیسس سوئیگی کو فوڈ ڈیلیوری، گروسری آن انسٹامارٹ، پک اپ اور ڈراپ سروس بائی سوئیگی جینی و ہیلتھ ہب سمیت اُس کی سبھی سروس کو ملے آرڈرس پر مبنی ہے۔

      سوئیگی نے کہا کہ رات کو 10 بجے کے بعد اُسے سب سے زیادہ آرڈر چیز گارلیک بریڈ، پاپ کارن اور فرنچ فرائز کے ملے ہیں۔ رات 7-9 بجے کے درمیان اُس کے ڈیلیوری پارٹنرس کے لئے سب سے زیادہ مصروف اوقات رہے۔

      پھل-سبزیوں میں ٹماٹر، کیلے ٹاپ پر
      انسٹامارٹ نے اکیلے 2021 میں پھل اور سبزیوں کے 2.8 کروڑ پیک کی ڈیلیوری کی ہے۔ ٹماٹر، کیلے، پیاز، آلو اور ہری مرچ ٹاپ 5 میں شامل پھل اور سبزیاں رہیں۔

      دیگر ضروری سامانوں میں انسٹامارٹ نے 1 لاکھ ماسک اور 4 لاکھ سے زیادہ صابن و ہینڈ واش کی ڈیلیوری بھی کی۔ اس کے علاوہ، 70،000 بینڈ ایڈ، 55000 ڈائپرس پیک اور 3 لاکھ سینیٹری نیپکن کے پیک کی ڈیلیوری کی گئی۔

      فوڈ اور گروسری کے بعد دوائیاں جینی ڈیلیوری کے لئے ٹاپ 3 کیٹگری میں شامل رہیں۔ جینی آرڈرس میں تقریباً 48 فیصدی حصہ داری فوڈ آئیٹمس کی رہی اور ان میں سے 20،000 آرڈرس پیک فوڈ کے تھے۔ جینی پر ’میڈیسن‘ کی کیٹگری میں 288.79 فیصدی کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

      اپریل-جون، 2021 کے درمیان، سوئیگی جینی نے ستیہ سائی ٹرسٹ اور حیات ریجینس و دیگر کوویڈ ہیروز کی جانب سے تیار کی گئی 600 میلس کی فی دن ڈیلیوری کی ہے۔

      ایک آکسیجن فلو میٹر کے لئے طئے کی گئی 48 کلومیٹر کی دوری
      رپورٹ کہتی ہے کہ بنگلورو کے سوئیگی جینی ڈیلیوری پارٹنر ایک آکسیجن فلومیٹر کی ڈیلیوری کے لئے 42 کلو میٹر کا سفر کیا۔ وہیں بنگلورو میں ایک فوڈ پیکیج کی ڈیلیوری کے لئے ایک ڈیلیوری پارٹنر نے زیادہ سے زیادہ 55.5 کلو میٹر کی دوری طئے کی، سب سے کم دوری 200 میٹر رہی جس میں ایک اسٹور سے کسٹمر کے دروازے تک ایک ٹنگ کلینر کی ڈیلیوری کی گئی تھی۔

      چنئی سب سے سخی شہر
      چنئی سب سے زیادہ سخی شہر کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں سوئیگی کے ایک ڈیلیوری پارٹنر کو صرف ایک آرڈر کے لئے 6،000 روپے کی ٹپ(Tip) ملی تھی۔ بنگلورو، حیدرآباد اور ممبئی میں اس سال 8 لاکھ کلو گرام سے زیادہ بٹر کا آرڈر کیا گیا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: