شہر کے 88 پرائمری سکولوں میں ریاضی اور سائنس کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
بجٹ کے تخمینے میں انفراسٹرکچر، آلودگی، سماجی اقدامات اور تعلیم سمیت کئی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) کے سربراہ چاہل نے کہا کہ 27,247 کروڑ روپے عوامی بنیادی ڈھانچے جیسے سڑکوں، طوفان کے پانی کے نالوں اور پانی کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) نے ہفتہ کو مالی سال 24-2023 کے لیے اپنا بجٹ پیش کیا ہے۔ بی ایم سی نے پہلی بار 50,000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔ یہ بجٹ تقریباً 52,619.07 کروڑ روپے میں تجویز کیا گیا، جو کہ 23-2022 کے بجٹ تخمینہ سے 14.52 فیصد زیادہ ہے، تب بجٹ45,949.21 کروڑ روپے تھا۔ سال 1985 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ممبئی بلدیہ کا بجٹ اتنی بڑی رقم میں پیش کیا گیا جبکہ کارپوریٹروں کی مدت ختم ہو گئی اور بلدیہ ایک منتظم کے ماتحت ہے۔
یہ بجٹ میونسپل کمشنر اور ریاست کے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر اقبال سنگھ چاہل کو ممبئی میں شہری ادارہ کے ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ بجٹ کے تخمینے میں انفراسٹرکچر، آلودگی، سماجی اقدامات اور تعلیم سمیت کئی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سربراہ چاہل نے کہا کہ 27,247 کروڑ روپے عوامی بنیادی ڈھانچے جیسے سڑکوں، طوفان کے پانی کے نالوں اور پانی کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، یہ بی ایم سی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سرمایہ خرچ آمدنی سے زیادہ ہے۔ بی ایم سی نے شہر کے پانچ سب سے زیادہ ہجوم والے علاقوں میں ایئر پیوریفائر لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس میں دہیسر ٹول ناکا، ملند چیک ناکہ، مانخورد، کلا نگر جنکشن اور حاجی علی جنکشن شامل ہے۔ مالی سال 24-2023 کے بجٹ تخمینہ میں فضائی آلودگی کو کم کرنے اور کچرے کے پائیدار انتظام کے اقدامات کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بی ایم سی نے ’ممبئی کلین ایئر انیشیٹو‘ کا بھی اعلان کیا جو تین وسیع اہداف کی سمت کام کرے گا۔ اس میں آلودگی کے ارتکاز کو روکنا، شہر کے لیے کثیر سطحی نگرانی کی حکمت عملی شروع کرنا اور ذاتی نمائش کو کم کرنے کے لیے منصوبہ بندی اور کمیونٹی کی صحت سے متعلق آگاہی کو وکندریقرت بنانا شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ مٹھی، مہاکالی غاروں، سوامی وویکانند اڈیان، اور مارول میں بھارت ون اِدیان کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی طور پر پائیدار شجر کاری کے طریقوں کے ذریعے ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ یہ آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر شہری ہریالی کا منصوبہ ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔