جیٹ ایئر ویز کے ملازم نے کی خودکشی، 3 ماہ سے نہیں مل رہی تھی تنخواہ

آپ کو بتادیں کہ شیلیش سنگھ کا بیٹا بھی جیٹ ایئرویز میں ہی کام کرتا تھا اور دونوں کو ہی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے فیملی کے حالات خراب ہو گئے تھے۔

Apr 27, 2019 08:59 PM IST | Updated on: Apr 27, 2019 09:14 PM IST
جیٹ ایئر ویز کے ملازم نے کی خودکشی، 3 ماہ سے نہیں مل رہی تھی تنخواہ

علامتی تصویر

جیٹ ایئر ویز کے ملازم اب پریشان ہوکر اپنی جان دے رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ ممبئی سے سامنے آیا ہے جہاں پر جیٹ کے سینئر ٹیکنیشین نے 4 منزلہ عمارت کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ اسے کینسر تھا اور وہ اقتصادی حالات کے خراب ہونے کے چلتے ٹینشن میں تھا۔ مہلوک کی پہچان شیلیش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ممبئی کے نالا سوپارہ ایسٹ میں رہتا تھا۔

لمبے وقت سے تھے پریشان: جیٹ کے ہی ساتھی ملازمین نے بتایا کہ شیلیش کو کینسر ہوگیا تھا اور علاج میں کافی خرچہ ہو رہا تھا۔ اس  کی مسلسل کیمو تھیریپی چل رہی تھی۔ وہیں کمپنی کی طرف سے جنوری سے تنخواہ نہ ملنے کے چلتے وہ اقتصادی تنگی میں آگیا تھا۔ ایسے  میں نہ علاج کروا پارہا تھا اور نہ ہی گھر کا خرچ اٹھا پارہا تھا۔ انہیں پریشانیوں کے چلتے وہ طویل وقت سے ڈپریشن میں تھا۔

Loading...

آپ کو بتادیں کہ شیلیش سنگھ کا بیٹا بھی جیٹ ایئرویز میں ہی کام کرتا تھا اور دونوں کو ہی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے فیملی کے حالات خراب ہو گئے تھے۔ شیلیش سنگھ کے گھر میں ان کی اہلیہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرلے جانچ شروع کر دی ہے۔

Loading...