بجٹ 2019: ریل مسافروں کے تحفظ پر مرکوز ہو گا بجٹ، جانیں کیا ہو گا خاص؟

اس بار بجٹ میں ریل مسافروں کو تحفظ اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ کی جدید کاری پر توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔

Jul 01, 2019 06:31 PM IST | Updated on: Jul 01, 2019 06:31 PM IST
بجٹ 2019: ریل مسافروں کے تحفظ پر مرکوز ہو گا بجٹ، جانیں کیا ہو گا خاص؟

بجٹ 2019: ریل مسافروں کے تحفظ پر مرکوز ہو گا بجٹ

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آئندہ پانچ جولائی کو بجٹ پیش کریں گی۔ اس بار بجٹ میں ریل مسافروں کو تحفظ اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ کی جدید کاری پر توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔ جہاں تک بجٹ تخصیص کی بات ہے تو ذرائع کے مطابق یہ رقم عبوری بجٹ میں اعلان کردہ رقم کے آس پاس ہی ہو گی۔ بجٹ میں ریلوے کے لئے اور کیا کچھ ہونے کے امکانات ہیں ، یہاں جانیں۔

یکم فروری کو پیش ہوئے ریلوے کے عبوری بجٹ میں 64،587 کروڑ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔ ریلوے کی کل سرمایہ لاگت 1،58،658 کروڑ روپئے ہوگی جو تاریخی ہے۔

Loading...

اس بار بجٹ میں ریل مسافروں کی حفاظت پر توجہ مرکوز ہو گی۔ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری پر زور دیا جائے گا۔ سگنل کے نظام کو ایڈوانس بنانے سے منسلک اعلان ممکن ہے۔ ریلوے کے مطابق، 2024 تک سنگلنگ کے نظام کی جدید کاری کا ہدف ہے۔ سیفٹی اور سیکورٹی کو ترجیح ملے گی۔

اس کے علاوہ، بجٹ میں بڑے اسٹیشنوں سمیت پریمیم ٹرینوں میں سی سی ٹی وی سرویلانس کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ وہیں،نئے سیمی ہائی اسپیڈ کوریڈور کا اعلان ہوسکتا ہے۔

Loading...