ملک میں پانی کا بحران دور کرنے کیلئے مودی حکومت بجٹ میں کرسکتی ہے یہ بڑا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجٹ میں گھر گھر تک پانی پہنچانے اور پانی کے تحفظ کیلئے بڑا اعلان کرسکتی ہیں ۔

Jul 01, 2019 03:09 PM IST | Updated on: Jul 01, 2019 03:09 PM IST
ملک میں پانی کا بحران دور کرنے کیلئے مودی حکومت بجٹ میں کرسکتی ہے یہ بڑا اعلان

ملک میں پانی کا بحران دور کرنے کیلئے مودی حکومت بجٹ میں کرسکتی ہے یہ بڑا اعلان

کمزور مانسون کی وجہ سے ملک میں پانی کے بحران کا اثر بجٹ میں بھی نظر آسکتا ہے ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجٹ میں گھر گھر تک پانی پہنچانے اور پانی کے تحفظ کیلئے بڑا اعلان کرسکتی ہیں ۔ پانی کے بحران کو دور کرنے کیلئے بجٹ میں خاص اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ نیرانچل یوجنا کے تحت فنڈ کا الاٹمنٹ بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے ۔ وہیں ہر گھر تک پانی کی سپلائی مہیا کرانے پر بھی زور ہے۔

آپ کو بتادیں کہ نیتی آیوگ نے ملک میں پانی کے بحران پر ایسی رپورٹ جاری کی ہے جو پورے ملک کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجاتی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2030 تک ملک کی 40 فیصدی آبادی کے پاس پینے کا پانی نہیں ہوگا ۔ ان میں دہلی ، بنگلورو ، چنئی اور حیدرآباد سمیت ملک کے 21 شہر شامل ہیں ۔ پانی کا یہ بحران ملک کی معیشت کو پوری طرح برباد کردے گا اور اس کی وجہ سے جی ڈی پی کو 6 فیصد تک کا نقصان ہوگا ۔

ملک میں پانی کے بحران کو دور کرنے کیلئے حکومت بڑے قدم اٹھانے کی تیاری میں ہے ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق نیرانچل یوجنا کے تحت فنڈس کے الاٹمنٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ ہر گھر میں پانی پہنچانے کیلئے رقم بڑھائی جاسکتی ہے ۔ مرکز کی مودی حکومت نے 2024 تک ملک کے سبھی گھروں میں پانی سپلائی کرنے کا ہدف متعین کررکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق راجستھان اور تلنگانہ میں موجود اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔

Loading...