بجٹ 2019 : خواتین کو مل سکتی ہیں یہ تین بڑی رعایتیں ، تیارہوا مودی حکومت کا منصوبہ
پانچ جولائی کو پیش ہونے والے بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کاج کرنے والی خواتین کو راحت دے سکتی ہیں
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 01, 2019 02:51 PM IST
بجٹ 2019 : خواتین کو مل سکتی ہیں یہ تین بڑی رعایتیں
مرکزی حکومت کے بجٹ میں کام کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں چھوٹ مل سکتی ہے ۔ پانچ جولائی کو پیش ہونے والے بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کاج کرنے والی خواتین کو راحت دے سکتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایجوکیشن لون کے سود پر ٹیکس چھوٹ کی مدت ختم ہوسکتی ہے وہیں بچوں کی پرورش میں بڑھتے خرچ پر بھی راحت ملنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں خواتین کو ٹیکس چھوٹ کی سوغات مل سکتی ہے ۔ کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی کریچ فیس پر ٹیکس چھوٹ ملنے کا امکان ہے ۔ کریچ فیس پر ٹیکس چھوٹ زیادہ سے زیادہ 7500 روپے ہوسکتا ہے ۔ یہ چھوٹ زیادہ سے زیادہ دو بچوں کی کریچ فیس پر دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔
#AwaazExclusive | बजट में कामकाजी महिलाओं को राहत संभव, एजुकेशन लोन के ब्याज पर टैक्स छूट की समय सीमाहट सकती है, बच्चों की परवरिश में बढ़ते खर्च पर राहत संभव ।#BudgetOnAwaaz | #BForBudget | @aloke_priya | @RoyLakshman pic.twitter.com/YyzGu3CrJP
— CNBC-AWAAZ (@CNBC_Awaaz) June 28, 2019










