ہوم » نیوز » معیشت

Budget 2021 : بینک اکاونٹ ہولڈروں کیلئے سرکار کا بڑا اعلان ، پیسہ ڈوبا تو اب ملے گی اتنی رقم

مرکزی حکومت نے بجٹ 2021 میں بینکوں کے ڈوبے قرض کے بندوبست کیلئے ایک کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت نے بینک اکاونٹ ہولڈروں کو بھی بڑی راحت دی ہے ۔

  • Share this:
Budget 2021 : بینک اکاونٹ ہولڈروں کیلئے سرکار کا بڑا اعلان ، پیسہ ڈوبا تو اب ملے گی اتنی رقم
Budget 2021 : بینک اکاونٹ ہولڈروں کیلئے سرکار کا بڑا اعلان ، پیسہ ڈوبا تو اب ملیں گے اتنے روپے

مرکزی حکومت نے بجٹ 2021 میں بینکوں کے ڈوبے قرض کے بندوبست کیلئے ایک کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت نے بینک اکاونٹ ہولڈروں کو بھی بڑی راحت دی ہے ۔ مرکزی حکومت نے انشورینس کی رقم کو ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردیا ہے ۔ یعنی بینک میں رکھا آپ کا پیسہ ڈوبا تو آپ کو پانچ لاکھ روپے مل سکیں گے ۔ یعنی بینکوں کے بند ہونے پر صارفین کے نقصان کی ادائیگی کی جاسکے گی ۔


خیال رہے کہ پہلے بینک میں رکھے پیسے کا انشورینس ایک لاکھ روپے کا تھا ، لیکن سرکار نے اس کو بڑھا دیا ہے ۔ وہیں بینکوں کے ڈوبے قرض کا مینجمنٹ کرنے کیلئے سرکار کمپنی بنائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نے بینکوں کے از سر نو رجسٹریشن کیلئے 20 ہزار کروڑ روپے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بینکوں کو 20 ہزار کروڑ روپے کی رقم دستیاب کرائے گی ۔


کورونا وائرس وبا کے درمیان مودی حکومت نے نواں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2021 ۔ 22 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.8 % رہنے کا اندازہ ہے ۔ وہیں اس مالی سال میں سرکار کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 9.5  فیصد کے برابر رہنے کا امکان ہے ۔


مالیاتی خسارہ کو پورا کرنے کیلئے 80 ہزار کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی ۔ وزیر خزانہ سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سرکار اس سال دو سرکاری بینکوں میں اپنی حصہ داری کم کرنے والی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سرکار اس سال سرکاری انشورینس کمپنی ایل آئی سی کا آئی پی او لانچ کرنے کی تیاری میں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 01, 2021 01:05 PM IST