ہوم » نیوز » معیشت

بجٹ2021:آج صبح 11بجے وزیرخزانہ پیش کریں گی بجٹ،کس کو کیا ملے گا؟

کووڈ، 19 عالمی وبا ءکے درمیان مالی سال22 -2021 کے تاریخی بجٹ میں حکومت کے سامنے معیشت کو فوری طور پر فروغ دینے کے ساتھ ہی طویل مستقبل کے لئے مضبوطی عطا کرنے کا چیلنج ہوگا اور وزیر مالیات نرملا سیتا رمن ان دونوں کے درمیان کتنا توازن رکھ پاتی ہیں یہ دیکھا اہم ہوگا حکومت کو کہنا ہے کہ وبا ءکا سب سے بڑا دور ختم ہوچکا ہے اور معیشت اب پٹری پر آرہی ہے۔

  • Share this:
بجٹ2021:آج صبح 11بجے وزیرخزانہ پیش کریں گی بجٹ،کس کو کیا ملے گا؟
مرکزی وزیر خزانہ سیتارامن (FM Nirmala Sitharaman) کی فائل فوٹو۔(نیوز18)۔

نئی دہلی: مودی حکومت 2.0 کا تیسرا بجٹ (Union Budget 2021-22) آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کورونا وبا ء کے بعد پیش کیا جانے والے اس بار کا بجٹ تمام شعبوں کے لئے بہت اہم ہے۔ وزیر خزانہ سیتارامن (FM Nirmala Sitharaman) صبح 11 بجے بجٹ کو ایوان میں پیش کریں گی۔ وزیر خزانہ کا کہناہے کہ اس سال کا بجٹ پہلے کے مقابلے میں بہتر ہوگا۔ حکومت مالی سال میں جو کچھ کما کر خرچ کرے گی اس میں دیا جائے گا ۔


کووڈ، 19 عالمی وبا ءکے درمیان مالی سال22 -2021 کے تاریخی بجٹ میں حکومت کے سامنے معیشت کو فوری طور پر فروغ دینے کے ساتھ ہی طویل مستقبل کے لئے مضبوطی عطا کرنے کا چیلنج ہوگا اور وزیر مالیات نرملا سیتا رمن ان دونوں کے درمیان کتنا توازن رکھ پاتی ہیں یہ دیکھا اہم ہوگا حکومت کو کہنا ہے کہ وبا ءکا سب سے بڑا دور ختم ہوچکا ہے اور معیشت اب پٹری پر آرہی ہے۔ پارلیمنٹ میں گزشتہ ہفتے پیش ہوئے اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 7.7 فیصد کی گراوٹ رہے گی جبکہ اگلے مالی سال میں معیشت تیزی سے واپسی کرےگی اور جی ڈی پی میں 11 فیصد کا اضافہ کا اندازہ ہے۔



مودی حکومت جرأت مند فیصلوں کے لئے جانی جاتی ہے۔ گزشتہ ماہ بالواسطہ ٹیکس وصولی میں اضافے کے باوجود موجودہ مالی سال ٹیکس کی وصولی میں کمی طے ہے۔ حکومت اپنی سرمایہ کاری کا نشانہ پورا کرنے کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ سال 21۔2020 کے بجٹ میں 2.14 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا نشانہ رکھا گیا تھا جبکہ 19499 کروڑ روپے کی ہی سرمایہ کاری ہوپائی۔


ایسی صورتحال میں حکومت کے پاس محصول کے اضافے کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا واحد آپشن ہے۔ دوسری طرف ، اس سے کاروبار اور مانگ کو فروغ دینے کی بھی اس سے توقع کی جارہی ہے۔ پیر کو پیش ہونے والے بجٹ میں عام لوگوں اور چھوٹے ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافے کا امکان نہیں ہے ، لیکن امیروں پر ٹیکس بڑھایا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی نئے چارجز عائد کرکے اور موجودہ چارجز میں اضافہ کرکے محصولات کی وصولی میں اضافے کے اقدامات بھی اٹھائے جاسکتے ہیں۔ بجٹ کے علاوہ بھی حکومت کو اشیار اور خدمات کے ٹیکس میں تبدیلی اور متبادل رہے گا
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 01, 2021 08:13 AM IST