Budget 2022: ڈیجیٹل یونیورسٹی کا ہوگا قیام ، ون کلاس ون ٹی وی چینل پروگرام میں توسیع ، جانئے عام بجٹ میں تعلیم کے شعبہ میں ملا کیا فائدہ
Budget 2022: ڈیجیٹل یونیورسٹی کا ہوگا قیام ، ون کلاس ون ٹی وی چینل پروگرام میں توسیع ، جانئے عام بجٹ میں تعلیم کے شعبہ میں ملا کیا فائدہ
Budget 2022 Education Sector: ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی ، جس کا مقصد طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہو گا ۔ اس ڈیجیٹل یونیورسٹی میں کئی زبانیں پڑھائی جائیں گی ۔
Budget 2022 Education Sector: ہر سال کی طرح اس سال بھی عام بجٹ پیش کیا گیا ۔ ہر عام آدمی کی عام بجٹ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ رہتی ہیں۔ کورونا بحران کے درمیان ملک کے ہر طبقے کی نظریں بجٹ پر مرکوز تھیں کہ اس مرتبہ ان کے لئے کیا خاص ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ کو بھی اس عام بجٹ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں کہ تعلیم کے شعبہ کیلئے اس عام بجٹ میں کیا خاص ہے؟ کیونکہ کورونا کے دور میں اگر کوئی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ شعبہ تعلیم ہے ۔ اسکول تقریباً دو سال سے بند ہیں ، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر بہت برا اثر پڑا ہے۔
بجٹ 2022 میں اعلان کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی ، جس کا مقصد طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہو گا ۔ اس ڈیجیٹل یونیورسٹی میں کئی زبانیں پڑھائی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ معیاری تعلیم کیلئے ون کلاس ون ٹی وی چینل کا پروگرام شروع کیا جائے گا ۔ معیاری تعلیم کیلئے ون کلاس ون ٹی وی چینل کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ 1 سے 12 تک کی کلاس کیلئے ریاستیں اپنی علاقائی زبانوں میں تعلیم فراہم کریں گی۔ ون کلاس ون ٹی وی چینل پروگرام کو 200 چینلز تک بڑھایا جائے گا ۔
'One class, one TV channel' program of PM eVIDYA will be expanded from 12 to 200 TV channels. This will enable all states to provide supplementary education in regional languages for classes 1 to 12: FM Nirmala Sitharaman#Budget2022pic.twitter.com/47CbJoExkI
اسکلنگ پروگرام کو نئی شکل دی جائے گی ۔ ہمارے نوجوانوں کے اسکلنگ ، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کے لئے ڈیجیٹل دیش ای پورٹل شروع کیا جائے گا ۔ معیاری ای مواد مختلف ذرائع سے تیار کیا جائے گا ۔ بہتر ای لرننگ نتائج کا استعمال کرنے کیلئے اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی ۔
نیز شہری منصوبہ بندی کیلئے نصاب اور تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ موجودہ تعلیمی اداروں کو ڈیولپ کیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔