உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Union Budget 2022:اسٹارٹ اپس اور فنٹیک پر مہربانی برقرار رکھے حکومت، گزشتہ سال ہوئی تھی زبردست ترقی

    آنے والے بجٹ پر ہے تمام سیکٹر کی نگاہیں۔

    آنے والے بجٹ پر ہے تمام سیکٹر کی نگاہیں۔

    ہندوستان کی بات کریں تو ان دونوں سیکٹرس سے سال 2021 سے اچھی خبریں نکل کر سامنے آئی ہیں۔ اب کچھ دن بعد ہندوستان کا عام بجٹ پیش ہونے والا ہے۔ ایسے میں ان انڈسٹری سے جڑے ایکسپرٹ فنٹیک اور اسٹارٹ اپ کے سیکٹرس میں ہوئی سرگرمیوں کو دھیان میں رکھنے کی بات کررہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کورونا وبا (Corona Pandemic) کا اثر ہر سیکٹر پر ہوا ہے اور دنیا بھر کی معیشت متاثرہوئی ہے لیکن وبا کے دور میں بھی کچھ سیکٹرس میں زبردست اضافہ درج ہوا ہے۔ ایسا ہی ایک سیکٹر فائنانشیل ٹکنالوجی یعنی فنٹیک (Fintech Sector) کا۔ ساتھ ہی اسٹارٹ اپ (Startup) کی دنیا سے بھی اچھی خبر آئی ہے۔ خاص کر ہندوستان کی بات کریں تو ان دونوں سیکٹرس سے سال 2021 سے اچھی خبریں نکل کر سامنے آئی ہیں۔ اب کچھ دن بعد ہندوستان کا عام بجٹ پیش ہونے والا ہے۔ ایسے میں ان انڈسٹری سے جڑے ایکسپرٹ فنٹیک اور اسٹارٹ اپ کے سیکٹرس میں ہوئی سرگرمیوں کو دھیان میں رکھنے کی بات کررہے ہیں۔

      2021 کا سال ہندوستانی فنٹیک اور اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے لئے شاندار رہا۔ اس سال 40 سے زیادہ اسٹارٹ اپس نے یونی کارن کا درجہ حاصل کیا۔ اتنا ہی نہیں، 2021 میں اس انڈسٹری میں زبردست ترقی دیکھنے کو ملی۔ وہیں فنٹیک انڈسٹری کی بات کریں تو اس دوران ہندوستان نے ڈیجیٹل پیمنٹ کے سیکٹر میں زبردست اضافہ نظر آیا۔ اس سال لوگوں نے ادائیگی کے لئے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل طریقوں کو اپنایا۔ عام بجٹ 2022-23 میں اس سیکٹر میں ہوئے زبردست اضافے کو دھیان میں رکھنا ہوگا اور آنے والے وقت میں اس سیکٹر میں ایسا ہی اضافہ بنا رہے، اس کے لئے ترغیب دینا جاری رکھنا ہوگا۔

      شفافیت لانے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے یہ سیکٹر
      ڈیجیٹل پیمنٹ کے سیکٹر میں اُچھال کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ کے بجٹ میں گاہکوں، بیوپاریوں اور اس کے لئے ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے والے لوگوں کے لئے ٹیکس انسنٹیو دینے پر غور کرنا چاہیے۔ ڈیجیٹل پیمنٹ کے لئے ایک مضبوط ایکوسسٹم معاشی ترقی کے لئے فورس ملٹی پلائر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سیکٹر کو فروغ دے کر معاشی ترقی کو رفتار دی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ شفافیت لانے میں بھی اہم رول ادا کرتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: