உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Budget 2022: عام آدمی کو بڑی راحت، زیورات سمیت الیکٹرانک سامان ہوئے سستے، مہنگی ہوئی یہ چیزیں

    Budget 2022:  وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (FM Nirmala Sitharaman) نے آج (1 فروری 2022) بجٹ پیش کرتے ہوئے کئی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی (Custom Duty) میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے بعد اب ان اشیا  کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا ۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج کیا سستا اور کیا مہنگا ہوا ۔

    • Share this:
      Budget 2022:  وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (FM Nirmala Sitharaman) نے آج (1 فروری 2022) بجٹ پیش کرتے ہوئے کئی اشیا پر کسٹم ڈیوٹی (Custom Duty) میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے بعد اب ان اشیا  کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا ۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج کیا سستا اور کیا مہنگا ہوا ۔ عام بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان میں بنائی جاسکنے والی اور امپورٹ ہونے والی دوا مہنگی ہوگی ۔ وہیں ہے چمڑے کی اشیا سستی ہو جائیں گی ۔

      کیا کیا سستا ہو گا؟

      چمڑا، کپڑا ، زراعتی سامان، پیکیجنگ باکس، موبائل فون چارجرز ، کیمرہ ماڈیول اور جیمس اینڈ جیولری سستے ہوں گے۔ جواہرات اور زیورات پر کسٹم ڈیوٹی کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے ۔ کٹے ہوئے اور پالش شدہ ہیروں پر کسٹم ڈیوٹی بھی کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ ایم ایس ایم ای کو مدد فراہم کرنے کیلئے اسٹیل کے اسکریپ پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ کو ایک سال کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ مینتھا آئل پر کسٹم ڈیوٹی کم کر دی گئی ۔ گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے موبائل فون چارجرز، ٹرانسفارمرز وغیرہ پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے۔

      کیا کیا ہوا مہنگا ؟

      امپورٹ ڈیوٹی سے استثنیٰ کو ختم کرتے ہوئے کیپٹل گڈز پر درآمدی ڈیوٹی 7.5 فیصد عائد کی گئی ہے۔ غیر ملکی چھتری بھی مہنگی ہو گی۔ اس کے علاوہ اس سال اکتوبر سے بغیر بلینڈنگ والے ایندھن پر 2 روپے فی لیٹر کے حساب سے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی ۔ امیٹیشن جیولری پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ اس کی درآمد کو کم کیا جا سکے۔ کم قیمت والے نقلی زیورات کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے کسٹم ڈیوٹی اس طرح مقرر کی جا رہی ہے کہ اس کی درآمد پر کم از کم 400 روپے فی کلوگرام ڈیوٹی ادا کی جائے ۔

      اگلے 25 سالوں کیلئے معیشت کا بلیو پرنٹ ہوگا یہ بجٹ

      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ عام بجٹ اگلے سالوں کے لئے ہندوستان کی معیشت کی بنیاد تیار کرے گا اور معیشت کا بلیو پرنٹ دے گا۔ اس کے ذریعے ہندوستان آزادی کے 75 سال سے 100 سال تک کا سفر طے کرے گا۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: