உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Budget 2022 : بجٹ میں وزیر خزانہ نے کئے یہ 10 بڑے اعلانات، جانئے کس سیکٹر کو کیا ملا

    Budget 2022 : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Finance Minister Nirmala Sitharama)  نے پارلیمنٹ میں بجٹ (Budget 2022) پیش کیا ۔ اس بجٹ میں خواتین، کسانوں، دلتوں اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Finance Minister Nirmala Sitharama)  نے پارلیمنٹ میں بجٹ (Budget 2022) پیش کیا ۔ اس بجٹ میں خواتین، کسانوں، دلتوں اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ سب کی فلاح و بہبود ہی ہمارا مقصد ہے۔ جانئے بجٹ میں کئے گئے 10 بڑے اعلانات کے بارے میں…

      1- نوجوانوں کو 60 لاکھ نوکریاں دی جائیں گی۔

      2- اگلے 3 سالوں میں 400 نئی جنریشن کی وندے بھارت ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

      3- 3 سالوں کے دوران، 100 پی ایم گتی شکتی کارگو ٹرمینلز تیار کئے جائیں گے۔

      4- 1.5 لاکھ پوسٹ آفس ، کور بینکنگ کے دائرے میں آئیں گے۔ اب پوسٹ آفس میں بھی آن لائن ٹرانسفر ممکن ہوگا۔

      5- سال 2022-23 میں 80 لاکھ نئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

      6- ملک میں ایک ڈیجیٹل یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

      7- 25 ہزار کلومیٹر طویل قومی شاہراہ 20 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔

      8- ملک کے 5 بڑے دریاؤں کو جوڑنے کے لئے آبی وسائل کی ترقی کی وزارت کی مدد سے بھی کام کیا جائے گا۔

      9- 75 اضلاع میں ڈیجیٹل بینکنگ شروع کی جائے گی۔

      10- ای پاسپورٹ 2022-23 میں نافذ کیا جائے گا۔

      اگلے 25 سالوں کیلئے معیشت کا بلیو پرنٹ ہوگا یہ بجٹ

      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ عام بجٹ اگلے سالوں کے لئے ہندوستان کی معیشت کی بنیاد تیار کرے گا اور معیشت کا بلیو پرنٹ دے گا۔ اس کے ذریعے ہندوستان آزادی کے 75 سال سے 100 سال تک کا سفر طے کرے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: