உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Budget 2022: ساڑھے سات لاکھ سے 15 لاکھ تک کمائی پر بھی بچا سکتے ہیں ٹیکس، جانئے پوری تفصیل

    Budget 2022 : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن  (FM Nirmala Sitharaman) نے بھلے ہی بجٹ 2022 میں ٹیکس دہندگان کو براہ راست کوئی چھوٹ نہ دی ہو، لیکن پہلے سے جاری انکم ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا کر بھی آپ انکم ٹیکس میں بڑی بچت کر سکتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن  (FM Nirmala Sitharaman) نے بھلے ہی بجٹ 2022 میں ٹیکس دہندگان کو براہ راست کوئی چھوٹ نہ دی ہو، لیکن پہلے سے جاری انکم ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا کر بھی آپ انکم ٹیکس میں بڑی بچت کر سکتے ہیں ۔ دراصل Income Tax  قانون کے تحت آپ کو لائف انشورنس پالیسی خریدنے ، ہوم لون کا سود اور پرنسپل ، سرمایہ کاری، ایف ڈی یا ایسے ہی درجنوں متبادل کے ذریعہ ٹیکس چھوٹ کا فائدہ ملتا ہے ۔ ان کی مدد سے 7.5 لاکھ روپے تک کمانے والا شخص اپنی ٹیکس کی دین داری کو صفر کر سکتا ہے، جب کہ 10 لاکھ اور 15 لاکھ روپے ماہانہ کمانے والا بھی ٹیکس کی بڑی بچت کر سکتا ہے۔

      7.5 لاکھ روپے ہے سالانہ آمدنی تو ٹیکس ہوجائے گا صفر (20 فیصدی ٹیکس سلیب)

      80C کے تحت 1.5 لاکھ کی چھوٹ۔

      80D میں میڈی کلیم پر 25 ہزار کی چھوٹ۔

      ہوم لون کے سود پر 24 بی میں 2 لاکھ کی چھوٹ۔

      NPS پر 50 ہزار روپے کی چھوٹ

      اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن میں بھی 50 ہزار کی چھوٹ

      (اس طرح نیٹ ٹیکسیبل انکم 2.75 ہزار روپے ہوگی، جو کہ 5 لاکھ سے کم ہے اور 87 اے کے تحت ٹیکس دین داری صفر ہوجائے گی ۔)

      10 لاکھ سالانہ آمدنی پر کتنا دینا ہوگا ٹیکس (20 فیصد ٹیکس سلیب)

      80C کے تحت 1.5 لاکھ کی چھوٹ۔

      80D میں میڈی کلیم پر 25 ہزار کی چھوٹ۔

      ہوم لون کے سود پر 24 بی میں 2 لاکھ کی چھوٹ

      NPS پر 50 ہزار روپے کی چھوٹ

      اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن میں بھی 50 ہزار کی چھوٹ

      (یہاں آپ کی نیٹ ٹیکسیبل انکم 5.25 لاکھ روپے ہے، جس پر 20 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 17,500 روپے کی ٹیکس دین داری پر 4 فیصدی سیس لگے گا ۔ یعنی 700 روپے اور کل ٹیکس 18,200 روپے ہوگا ۔)

      15 لاکھ کی آمدنی پر اس طرح بچائیں ٹیکس (30 فیصدی ٹیکس سلیب)

      80C کے تحت 1.5 لاکھ کی چھوٹ۔

      80D میں میڈی کلیم پر 25 ہزار کی چھوٹ۔

      ہوم لون کے سود پر 24 بی میں 2 لاکھ کی چھوٹ

      NPS پر 50 ہزار روپے کی چھوٹ

      اسٹینڈرڈ ڈیڈکشن میں بھی 50 ہزار کی چھوٹ

       (یہاں آپ کی کل قابل ٹیکس آمدنی 10.25 لاکھ روپے ہوگی۔ اس پر 30 فیصد کی شرح سے 1.20 لاکھ ٹیکس بنے گا، جس پر 4 فیصد یعنی 4،800 روپے سیس دینا ہوگا۔ کل ٹیکس دین داری 1,24,800 روپے ہوگی ۔)

      انکم ٹیکس کے نئے سلیب میں کوئی چھوٹ نہیں

      حکومت نے انکم ٹیکس کے نئے سلیب میں سبھی 70 طرح کی رعایتیں ختم کر دی ہیں ۔ تاہم اس میں ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔ اس کے باوجود کم آمدنی والے ٹیکس دہندگان کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ملتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال میں صرف 5 فیصد ٹیکس دہندگان نے نئے سلیب کو اپنایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: