اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آپ کی آمدنی سالانہ سات لاکھ روپے سے کم ہے تو کیا انکم ٹیکس ریٹرن بھرنا ہوگا؟ یہاں جانئے جواب

    آپ کی آمدنی سالانہ سات لاکھ روپے سے کم ہے تو کیا انکم ٹیکس ریٹرن بھرنا ہوگا؟ یہاں جانئے جواب

    آپ کی آمدنی سالانہ سات لاکھ روپے سے کم ہے تو کیا انکم ٹیکس ریٹرن بھرنا ہوگا؟ یہاں جانئے جواب

    Income Tax Return : انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ذمہ داری سیکشن 139 کے تحت طے ہوتی ہے اور انکم ٹیکس ریٹرن ایسے ہر ایک شخص کو فائل کرنا ہوتا ہے، جس کی کل آمدنی بنیادی چھوٹ کی حد سے زیادہ ہو۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : اگر آپ کی آمدنی سات لاکھ روپے سالانہ سے کم ہے تو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں سی اے کیرتی جوشی بتاتے ہیں کہ وزیر خزانہ نے نئے ٹیکس نظام کے تحت انکم ٹیکس کی بنیادی چھوٹ کی حد مقرر کی ہے۔ اگر کل آمدنی 3 لاکھ روپے تک ہے، تو ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر کوئی شخص پرانے ٹیکس نظام میں ریٹرن فائل کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے اگر کل آمدنی 2.5 لاکھ روپے تک ہے تو ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

      انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ذمہ داری سیکشن 139 کے تحت طے ہوتی ہے اور انکم ٹیکس ریٹرن ایسے ہر ایک شخص کو فائل کرنا ہوتا ہے، جس کی کل آمدنی بنیادی چھوٹ کی حد سے زیادہ ہو۔ اس لئے اگر کسی شخص کی سالانہ کل آمدنی 3 لاکھ سے زیادہ ہے تو اسے ریٹرن فائل کرنا پڑے گا خواہ اس پر کوئی ٹیکس نہیں لگ رہا ہو ۔

      اسی طرح اگر آمدنی سات لاکھ روپے سے زیادہ ہے تو نئے ٹیکس نظام کے تحت تین لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہے، اس کے بعد ٹیکس لگنا شروع ہو جائے گا۔ لیکن اگر کسی شخص کی کل آمدنی سات لاکھ تک ہے تو نئے ٹیکس سسٹم میں اس پر 25000 روپے کا ٹیکس عائد ہوتا ہے، لیکن اس کو یہ ٹیکس جمع نہیں کرانا پڑے گا، کیونکہ سیکشن 87 اے میں اگر کل آمدنی 7 لاکھ تک ہے تو زیادہ سے زیادہ 25000 روپے ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: اگر آپ سالانہ 10 لاکھ، 50 لاکھ یا ایک کروڑ کماتے ہیں تو جانئے اب کتنا دینا ہوگا ٹیکس


      یہ بھی پڑھئے: بجٹ کے بعد سونے چاندی کی قیمت میں اضافہ، چاندی 71 ہزار کے پار، چیک کریں دام



      اگر کسی کی کل آمدنی 7.10 لاکھ روپے ہے تو نئے نظام میں اس پر کل 26000 روپے ٹیکس بنتا ہے اور کیونکہ کل آمدنی 7 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، اس لئے اسے سیکشن 87 اے کے تحت 25000 روپے کی چھوٹ بھی نہیں ملے گی۔ تو اسے 26000 روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: