Union Budget 2023: الیکٹرک وہیکل کو مل سکتی ہے بڑی خوشخبری، فائدہ بھی ہوگا بڑا
Union Budget 2023: الیکٹرک وہیکل کو مل سکتی ہے بڑی خوشخبری، فائدہ بھی ہوگا بڑا ۔ فائل فوٹو ۔ PTI
Union Budget 2023: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ ایسے میں آٹوموبائل سیکٹر کی پوری امید الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے کسی بڑے اعلان پر ٹکی ہوئی ہے۔ اس کا براہ راست فائدہ ان لوگوں کو بھی ہوگا جو آنے والے وقت میں الیکٹرک گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ ایسے میں آٹوموبائل سیکٹر کی پوری امید الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے کسی بڑے اعلان پر ٹکی ہوئی ہے۔ اس کا براہ راست فائدہ ان لوگوں کو بھی ہوگا جو آنے والے وقت میں الیکٹرک گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔ دراصل آٹوموبائل سیکٹر مسلسل الیکٹرک گاڑیوں پر ۔۔۔۔۔۔ سبسڈی کو بڑھانے کا مطالبہ کرتا آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کا فائدہ براہ راست صارفین کو دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں اب مانا جا رہا ہے کہ حکومت کی فیم 2 سبسڈی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
بجٹ کے دوران حکومت فیم سبسڈی کو مزید دو سال تک بڑھا سکتی ہے۔ فیم سبسڈی کو حکومت نے 2019 میں نافذ کیا تھا اور اب اس کی مدت 31 مارچ 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔ اب مانا جا رہا ہے کہ حکومت اس سبسڈی کو 2025 تک بڑھا سکتی ہے۔ اس حوالے سے آٹوموبائل مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی طرف سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس سبسڈی کو بڑھایا جائے۔ وہیں آٹو مینوفیکچررز کے مطابق ای وی مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے پرزہ جات پر جی ایس ٹی 18 سے 28 فیصد تک لگتا ہے، اس صورت میں کاروں کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ آٹو انڈسٹری کے مطابق اسپیئر پارٹس پر جی ایس ٹی یکساں طور پر لاگو کیا جانا چاہئے اور اس کی شرح کو کم کیا جائے ۔ ایسے میں صارفین پر کم بوجھ پڑے گا اور الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت بڑھے گی۔
حکومت کیا چاہتی ہے
حکومت ایک طویل عرصے سے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے آلودگی میں کمی کے ساتھ ہی ایندھن کی کھپت بھی کم ہوگی۔ حالانکہ الیکٹرک گاڑیوں کی زیادہ قیمت کی وجہ سے اب بھی ہر کوئی اس کو لینا نہیں چاہتا ہے۔ اس کے لئے حکومت اب انہیں پاکٹ فرینڈلی بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اسی وجہ سے مانا جا رہا ہے کہ حکومت فیم سبسڈی کے وقت کی حد اور رقم بڑھانے پر غور کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی آٹو پارٹس پر جی ایس ٹی بھی کم کیا جا سکتا ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی الیکٹرک گاڑیوں اور فلیکس فیول یا متبادل ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کے بارے میں مسلسل اپنی رائے دے چکے ہیں اور وہ مسلسل ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے آ رہے ہیں۔ ملک بھر میں ان کے چارجنگ اسٹیشن بنانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے کوئی بڑا اعلان کر سکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔