اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Budget 2023: مرکزی بجٹ کی یہ ہیں خاص جھلکیاں، زراعت و سیاحت کو مرکزی حیثیت حاصل، سرمایہ کاری 33 فیصد بڑھ کر 10 لاکھ کروڑ

    وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ 2023 کو ’امرتھ کال‘ کا پہلا بجٹ قرار دیا ہے۔

    وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ 2023 کو ’امرتھ کال‘ کا پہلا بجٹ قرار دیا ہے۔

    وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر گامزن ہے اور حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے دوران 80 کروڑ غریب لوگوں کو مفت خوراک فراہم کی۔ انھوں نے ایک نئے ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ کا اعلان کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      مرکزی بجٹ 2023 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ (1 فروری 2023) کو کہا کہ ہندوستان کی فی کس آمدنی بڑھ کر 1.97 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ہندوستانی معیشت صحیح راستے پر گامزن ہے اور حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے دوران 80 کروڑ غریب لوگوں کو مفت خوراک فراہم کی۔ انھوں نے ایک نئے ایگریکلچر ایکسلریٹر فنڈ کا اعلان کیا۔

      مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن آج لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2023 پیش کررہی ہے۔ اگلے سال گرمیوں میں عام انتخابات کا سامنا کرنے سے پہلے یہ نریندر مودی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ 2023 کو ’امرتھ کال‘ کا پہلا بجٹ قرار دیا ہے۔ آج صبح 11 بجے وزیر مالیات نے اپنا خطاب شروع کیا، تو ہندوستانی مڈل کلاس اورہندوستانی صنعت کو عالمی سست روی کے تناظر میں کچھ مہلت کا بے صبری سے انتظار ختم ہوگیا ہے۔

      یہ وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن کی پانچویں بجٹ پیش کش ہے اور اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مودی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔

      ایک معمول کے طور پر بجٹ کی پرنٹ شدہ کاپیاں پریزنٹیشن سے پہلے اراکین پارلیمنٹ میں تقسیم کی جاتی ہیں، لیکن اس سال کووڈ۔19 پروٹوکول کے بعد کوئی دستاویز پرنٹ نہیں کی گئی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      اس کے بجائے بجٹ کی کاپیاں سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر شیئر کی گئی ہیں اور اس کے لیے ایک خصوصی ایپ تیار کی گئی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: