اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بجٹ 2023 : Tax Exemption اور Tax Rebate بڑھی، جانئے دونوں میں فرق، کیسے ملے گا اس کا فائدہ؟

    بجٹ 2023 : Tax Exemption اور Tax Rebate بڑھی، جانئے دونوں میں فرق، کیسے ملے گا اس کا فائدہ؟

    بجٹ 2023 : Tax Exemption اور Tax Rebate بڑھی، جانئے دونوں میں فرق، کیسے ملے گا اس کا فائدہ؟

    New Income Tax Regime: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اب حکومت 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لے گی۔ موجودہ ٹیکس نظام میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی پر ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: بجٹ 2023 میں مودی حکومت نے انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی سے متعلق ٹیکس دہندگان کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اب حکومت 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لے گی۔ موجودہ ٹیکس نظام میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی پر ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

      بجٹ 2023 میں حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دی ہے جبکہ ٹیکس ریبیٹ کو بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ بہت سے لوگ ٹیکس چھوٹ اور ریبیٹ کو لے کر کنفیوزن میں رہتے ہیں۔ یہ دونوں قابل ٹیکس آمدنی کا حساب لگانے میں اہم ہوتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ٹیکس چھوٹ اور ٹیکس چھوٹ کیا ہے اور دونوں میں کیا فرق ہے ۔

      Tax Exemption کیا ہے؟

      Tax Exemption یعنی ٹیکس چھوٹ، اس کا مطلب ہے آپ کی آمدنی کے ایسے ذرائع سے ہیں، جن پر آپ کو حکومت کی طرف سے ٹیکس میں چھوٹ دی جائے ۔ بہ الفاظ دیگر آپ کو ایسے ذرائع سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ آپ کی کل تنخواہ پر جب ٹیکس کا حساب لگایا جاتا ہے تو اس وقت چھوٹ والی ایسی آمدنی کو آپ کی کل سیلری یا انکم کے دیگر ذرائع میں سے سب سے پہلے کم کردیا جاتا ہے ۔ ہاوسنگ رینٹ الاونس کچھ خاص قوانین کے تحت ٹیکس چھوٹ کے دائرے میں آتے ہیں ۔

      Tax Rebate کیا ہے ؟

      ٹیکس کا حساب لگانے کے بعد Rebate آپ کو انکم ٹیکس کی رقم کی ادائیگی میں راحت دیتا ہے ۔ Tax Rebate وہ رقم ہوتی ہے جس پر ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نہیں دینا ہوتا ہے ۔ دفعہ 87 اے کے تحت ملنے والے ریبیٹ سے اس کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ کی سالانہ انکم ساڑھے تین لاکھ روپے سے کم ہے تو آپ 2500 روپے تک کے لئے ریبیٹ کا دعوی کرسکتے ہیں ۔

      مان لیجئے کسی شخص کی کمائی پانچ لاکھ روپے ہے اور اس کو 5000 روپے کا ایچ آر اے ملتا ہے ۔ چھوٹ کے بعد اس کی انکم ساڑھے چار لاکھ روپے ہوگی ۔ اگر دفعہ 80 سی کے تحت اس نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے ڈیڈیکشن کا فائدہ اٹھایا ہے تو اس کی کل آمدی تین لاکھ روپے رہی اور اس پر پانچ فیصد ٹیکس بنے گا، لیکن ٹیکس ریبیٹ کلیم کرنے پر اس شخص کو کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا ہوگا ۔

      یہ بھی پڑھئے: وزارت اقلیتی امور کے بجٹ میں چالیس فیصد کی کمی، 50000 مدرسہ ٹیچر بے روزگاری کے کگار پر


      یہ بھی پڑھئے: کیا ہے گرین ریلوے، جس کو نرملا سیتارمن نے بتایا اہم، ہندوستان جلد بنے گا پہلا ملک



      مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نئے ٹیکس سلیب کا فائدہ بھی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نو لاکھ روپے تک کی انکم والوں کو 60 ہزار روپے ٹیکس دینا پڑتا تھا ۔ اب اس انکم کٹیگری میں آنے والے لوگوں کو 25 فیصدی تک کا فائدہ ہوگا ۔ ایسے لوگوں کو اب 45 ہزار روپے ہی ٹیکس دینا ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: