Budget 2023: کیا ہے گرین ریلوے، جس کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بتایا اہم، ہندوستان جلد بنے گا پہلا ملک
Budget 2023: کیا ہے گرین ریلوے، جس کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بتایا اہم، ہندوستان جلد بنے گا پہلا ملک
Rail Budget : بجٹ 2023 کے اعلانات کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے گرین ریلوے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے اور مضبوطی سے زیرو کاربن اخراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔
نئی دہلی: بجٹ 2023 کے اعلانات کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے گرین ریلوے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے اور مضبوطی سے زیرو کاربن اخراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ملک گرین انڈسٹریل اور اکنامک تبدیلیوں کے دور میں ہے۔ لہذا بجٹ 2023-24 میں ہم نے گرین گروتھ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ہندوستان نے پہلے ہی گرین ریلوے کی سمت میں کام شروع کر دیا ہے۔ بہت جلد ہندوستانی ریلوے دنیا کی پہلی گرین ریلوے بن جائے گی۔ ہم بتا رہے ہیں کہ گرین ریلوے کیا ہے؟، جس پر حکومت اتنا زور دے رہی ہے۔
ہندوستانی ریلوے سال 2030 سے پہلے زیرو کاربن اخراج کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ریلویز نئے ہندوستان کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ایک ماحول دوست مسافر اور کارگو کیریئر بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ اس کیلئے برقی کاری، پانی اور کاغذ کے تحفظ، پٹریوں پر جانوروں کو زخمی ہونے سے روکنے کے اقدامات کے ذریعے ماحول کو محفوظ رکھنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اب تک ریلوے کو اس کیلئے پلاٹینم، گولڈ اور سلور ریٹنگ سمیت کئی گرین سرٹیفکیٹ بھی مل چکے ہیں ۔ 2014 سے اب تک ریل کی برقی کاری میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے آلودگی میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے اقتصادی فوائد حاصل کرنے کے لئے ریلوے نے دسمبر 2023 تک براڈ گیج روٹ کی 100 فیصد برقی کاری کے لئے برقی متوازن براڈ گیج روٹس تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ہیڈ آن جنریشن سسٹم، بائیو ٹوائلٹس اور ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال نے ٹرین کو ماحول دوست بنا دیا ہے۔
زیادہ سے زیادہ اسٹیشنوں کو انوائرنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے لئے آئی ایس او ۔ 14001 کے لئے سرٹیفائیڈ کیا جاچکا ہے۔ اس سلسلہ میں آئی ایس او ۔ 14001 کے لیے سینکڑوں اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ گرین سرٹیفکیٹ میں اینرجی سیونگ اسٹیپس ، سولر اینرجی کا استعمال ، گرین ہاوس گیوں کے اخراج میں کمی ، پانی کی بچت، کچڑا مینجمنٹ جیسے ماحولیات پر اثر ڈالنے والے معیارات کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔
گرین گروتھ ایسی اقتصادی ترقی ہے جو قدرتی وسائل کے مسلسل استعمال اور ماحولیاتی خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ اب تک ترقی کی دوڑ میں اس اہم ترین پہلو کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ گرین گروتھ کے لیے 19,700 کروڑ کی ہائیڈروجن مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سے فوسل فیول پر ہمارا انحصار کم ہو جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔