உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بجٹ 2022: حکومت MSME سیکٹر کے لئے کرسکتی ہے راحت پیکیج کا اعلان، بحران میں پھنسے سیکٹر کو راحت دینے کی کوشش

    آنے والے بجٹ پر ہے تمام سیکٹر کی نگاہیں۔

    آنے والے بجٹ پر ہے تمام سیکٹر کی نگاہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اسکیم، ایمرجنسی کریڈیٹ لائن گیارنٹی اسکیم کی بھی مدت ایک سال کے لئے بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کی معیاد کو یکم مارچ 2022 سے بڑھا کر 1 مارچ 2023 تک کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارت فائنانس نے سرکاری بینکوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی ہے اور انہیں اس بات کے احکامات جاری کیے ہیں کہ MSME سیکٹر کو زیادہ راحت دی جائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Budget 2022: یکم فروری کو فائنانس منسٹرنرملا سیتارمن سال 2022-23 کے لئے مرکزی حکومت کا بجٹ پیش کریں گی۔ یہ مودی حکومت کی دوسری معیاد کا چوتھا بجٹ ہوگا۔ آنے والے بجٹ کو لے کر تمام سیکٹرس کی امیدیں ہیں۔ ان میں MSME سیکٹر بھی اہم سیکٹر ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت بجٹ میں MSME سیکٹر کے لئے ایک راحت پیکیج دے سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے یہ راحت پیکیج دیا جاسکتا ہے۔ دراصل، کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے MSME سیکٹر پہلے سے زیادہ مشکلوں میں ہے اور اب کورونا کی تیسری لہر نے مشکلیں مزید بڑھادی ہیں۔

      اس کی وجہ ہے کہ پیمنٹ سائیکل میں رکاوٹ نظر آنے لگی ہے۔ اس کے ساتھ کریڈیٹ فلو میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک بڑی پریشانی ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں پچھلے کچھ وقت میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اعدادوشمار کو دیکھیں، تو پچھلے کچھ مہینوں میں الگ الگ کیٹگری کے خام مال میں 150 فیصدی سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔

      MSME سیکٹر کے لئے بنائی جاسکتی ہے اسپیشل کریڈٹ ونڈو
      انڈسٹری نے بھی حکومت سے فوری راحت دینے کی مانگ کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزارت مالیات سیکٹر کے لئے راحت پیکیج دینے پر غور کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، MSME سیکٹر کے لئے اسپیشل کریڈٹ ونڈو کی بھی شروعات کی جاسکتی ہے، جس سے انہیں فوری مالی مدد مل سکے۔

      اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اسکیم، ایمرجنسی کریڈیٹ لائن گیارنٹی اسکیم کی بھی مدت ایک سال کے لئے بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کی معیاد کو یکم مارچ 2022 سے بڑھا کر 1 مارچ 2023 تک کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزارت فائنانس نے سرکاری بینکوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی ہے اور انہیں اس بات کے احکامات جاری کیے ہیں کہ MSME سیکٹر کو زیادہ راحت دی جائے۔ اس کے ساتھ اُس نے حکومت کو کریڈیٹ سے متعلق رپورٹس کو حکومت کو سونپنے کو بھی کہا ہے۔ تو، حکومت کے اندر کئی چیزوں پر غور کیا جارہا ہے اور MSME سیکٹر کو اانے والے بجٹ میں راحت مل سکتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: