உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Budget Session 2022: آج سے شروع ہوگا پارلیمانی سیشن، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کل پیش کریں گی عام بجٹ، دیکھیے پورا شیڈیول

    union budget 2022 کا ہے یہ پورا شیڈیول۔

    union budget 2022 کا ہے یہ پورا شیڈیول۔

    2 فروری سے 11 فروری 2022 تک لوک سبھا کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک چلے گی۔ اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 9 یا 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی روزانہ پانچ گھنٹے چلے گی لیکن ان کے اوقات مختلف ہوں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:Budget Session 2022: پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن آج سےشروع ہونے جارہا ہے۔ صدر جمہوریہ آج صبح 11 بجے ایک ساتھ دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد کل یعنی یکم فروری 2022 کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن (Nirmala Sitharaman) صبح کے 11 بجے پارلیمنٹ میں ملک کا مرکزی بجٹ (Union Budget 2022) پیش کریں گی۔ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 31 جنوری سے شروع ہو کر 8 اپریل تک چلے گا۔

      یہ لگاتار چوتھی مرتبہ ہو گا جب نرملا سیتا رمن بجٹ پیش کریں گی۔ اس سال بجٹ اجلاس کورونا کی وجہ سے دو مرحلوں میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ یکم فروری سے 11 فروری تک اور دوسرا مرحلہ 14 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔ 12 اور 13 مارچ کو چھٹی ہوگی۔ اس دوران اسٹینڈنگ کمیٹیاں وزارتوں/محکموں کے گرانٹس کے مطالبات کا جائزہ لیں گی اور اس پر رپورٹ تیار کریں گی۔ آپ کو بتادیں کہ مجموعی طور پر 29 میٹنگیں ہوں گی۔ پہلے حصے میں 10 اور دوسرے حصے میں 19 نشستیں ہوں گی۔

      لوک سبھا کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک چلیں گی
      2 فروری سے 11 فروری 2022 تک لوک سبھا کی کارروائی شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک چلے گی۔ اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا کی کارروائی صبح 9 یا 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی روزانہ پانچ گھنٹے چلے گی لیکن ان کے اوقات مختلف ہوں گے۔ بجٹ سیشن کے دوران راجیہ سبھا دن کے پہلے ہاف میں اور لوک سبھا دن کے دوسرے ہاف میں میٹنگ کرے گی۔ کورونا سے متعلق پروٹوکول کی وجہ سے اراکین راجیہ سبھا اور لوک سبھا کو چیمبر اور گیلری میں بھی بٹھایا جائے گا یعنی بجٹ اجلاس کے دوران کسی بھی مہمان کو کارروائی دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

      شکریہ تجویز پر بحث کے لئے 4 دن مختص
      بجٹ اجلاس کے پہلے حصے کے دوران صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک اور بجٹ پر عمومی بحث ہوگی۔ حکومت نے تحریک تشکر پر بحث کے لیے عارضی طور پر 4 دن کا وقت مقرر کیا ہے۔ اس پر 2، 3، 4 اور 7 فروری کو بحث ہوگی۔ بجٹ پیش کرنے کے بعد سیشن کے پہلے حصے کے دوران (2 سے 11 فروری 2022 تک) الگ الگ سوالوں، غیر سرکاری ارکان کے کاموں پر بحث، تجویز شکریہ پر بحث، مرکزی بجٹ پر عام بحث وغیرہ کے لیے 40 گھنٹے کا وقت دستیاب ہوگا۔

      ارکان پارلیمنٹ کے لئے ٹسٹ اور ٹیکہ اندازی کا انتظام
      COVID-19 وبائی مرض سے لاحق خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے لوک سبھا ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے دیگر حصوں میں وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ سماجی دوری کے اصولوں کو یقینی بنانے کے لیے اراکین کو لوک سبھا چیمبر (282)، لوک سبھا گیلری (پریس گیلری کو چھوڑ کر ) (148)، راجیہ سبھا چیمبر (60) اور راجیہ سبھا گیلری (51) میں سیٹیں الاٹ کی جائیں گی۔ ممبران پارلیمنٹ اور دیگر مہمانوں کے لیے ویکسینیشن اور جانچ کے انتظامات احاطے میں کیے گئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: