اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی والوں کو لگا برا جھٹکا! مہنگی ہوئی CNG، آج سے نافذ ہوں گی نئی قیمتیں

    CNG Price in Delhi: اب آپ کو دہلی میں ایک کلو گرام سی این جی بھرنے کے لیے 79.56 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو دہلی میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

    CNG Price in Delhi: اب آپ کو دہلی میں ایک کلو گرام سی این جی بھرنے کے لیے 79.56 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو دہلی میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

    CNG Price in Delhi: اب آپ کو دہلی میں ایک کلو گرام سی این جی بھرنے کے لیے 79.56 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو دہلی میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      CNG Price in Delhi: قومی راجدھانی دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 95 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں 17 دسمبر 2022 کی صبح 6 بجے سے نافذ  ہوں گی۔ اس اضافہ کا اعلان اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGL) نے کیا ہے۔ اب آپ کو دہلی میں ایک کلو گرام سی این جی بھرنے کے لیے 79.56 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر کو دہلی میں سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

      پچھلی بار دہلی میں سی این جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔ تب سے دہلی میں سی این جی کی قیمت 78.61 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی تھی۔ واضح ہو کہ گروگرام میں سی این جی 86.94 روپے فی کلو، غازی آباد، نوئیڈا-گریٹر اور نوئیڈا میں 81.17 روپے، ریواڑی میں 78.61 روپے اور فرید آباد میں 84.19 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

      قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
      آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں سال مارچ کے بعد یہ 15واں موقع ہے جب سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 ماہ میں مجموعی طور پر سی این جی کی قیمت میں 23 روپے 55 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں سی این جی کی قیمت 36.16 روپے فی لیٹر تھی، جو اب دہلی میں تقریباً 80 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی وجہ روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے منفی عالمی حالات کو سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ سی این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

      ہندستان کے آسمان پر لہرائے گا Air India کا پرچم، 150 نئے بوئنگ 737 طیارے خریدنے کی تیاری




      کن لوگوں پر پڑے گا اثر:

      اپریل 2021 سے اب تک سی این جی کی قیمت میں تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کیب سروس استعمال کرنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Ola اور Uber جیسی کیب کمپنیوں نے پہلے ہی اپنے کم سے کم کرایوں میں زبردست اضافہ کر دیا تھا اور اب اس اضافے کے بعد ایک بار پھر کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ایسے میں دفتر جانے کے لیے روزانہ کیب یا آٹو سے سفر کرنے والوں کی جیب پر مزید بوجھ بڑھ سکتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: