رسوئی گیس ہوئی سستی، کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں 172 روپے کی کمی، یہاں جانئے نئی قیمتیں

LPG Cylinder Price: نئی قیمتیں آج یعنی یکم مئی سے نافذ ہو گئی ہیں۔ تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ پر نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    LPG Cylinder Price: ملک بھر میں کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ یہ کمی ملک کے 4 میٹرو سٹی میں 171.50 روپے کی ہے۔ نئی قیمتیں آج یعنی یکم مئی سے نافذ ہو گئی ہیں۔ تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ پر نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اب دہلی میں 19 کلو کا گیس سلنڈر 2028 روپے کے بجائے 1856.50 روپے میں ملے گا۔ کولکاتہ میں اسے 2132 کے بجائے 1960.50 روپے اور ممبئی میں 1980 کے بجائے 1808.50 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ کمرشیل ایل پی جی اب چنئی میں 2021.50 روپے میں دستیاب ہوگی، جب کہ پہلے یہ 2192.50 روپے تھی۔

    گھر میں استعمال ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پٹنہ میں اب کمرشیل ایل پی جی کی قیمت 2122 روپے ہے۔ اپریل میں کمرشیل ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔ یکم اپریل کو کمرشیل ایل پی جی 92 روپے سستی ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے یکم مارچ کو اس کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ سالانہ بنیاد پر، دہلی میں کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں اب تک تقریباً 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ مئی 2022 میں کمرشیل ایل پی جی 2355.50 روپے تھی۔

    گھریلو ایل پی جی
    گھریلو کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ دہلی میں 1103 روپے، ممبئی میں 1112.5 روپے، کولکاتہ میں 1129 روپے اور چنئی میں 1118.50 روپے میں دستیاب ہے۔ پٹنہ میں گھریلو گیس کی قیمت 1201 فی سلینڈر ہے۔ 1 مارچ 2023 کو گھریلو کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں تبدیلی ہوئی تھی۔ تب اسے 50 روپے سستا کر دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے رقم کی تاریخ لیکن نہیں بن پائے ایشیا کے سکندر، وراٹ کوہلی کا جلوہ برقرار

    علی گڑھ اور وارانسی میں بنے گا آئی پی ایل فین پارک، جیو سنیما کرے گا ڈیجیٹل اسٹریمنگ

    قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے
    ایل پی جی کی قیمت کا ہر ماہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ کچھ چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی کی جاتی ہے۔ کھانا پکانے والی گیس کی قیمت کا تعین امپورٹ پیرٹی پرائس (IPP) کے فارمولے سے کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں کھانا پکانے کی گیس زیادہ تر درآمدات پر منحصر ہے، اس لیے بین الاقوامی گیس کی قیمتوں کا بڑا اثر دیکھنے کو ملتا ہے۔ کھانا پکانے کی گیس کا خام مال خام تیل ہے، اس لیے خام تیل کی قیمت بھی اس پر بہت اثر انداز ہوتی ہے۔ ہندوستان میں بینچ مارک ایل پی جی کی قیمت سعودی آرامکو کی ایل پی جی قیمت ہے۔ ایف او بی، فریٹ، انشورنس، کسٹم ڈیوٹی اور پورٹ ڈیوٹی گیس کی قیمت میں شامل ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: