7ویں پے کمیشن ڈی اے میں اضافہ: مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے ہولی کے بعد مزے آگئے ہیں۔ اگر آپ بھی بڑھتی ہوئی تنخواہ کا انتظار کر رہے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ میں ایک بڑی رقم آنے والی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں مرکزی ملازمین اور پنشنروں کے مہنگائی الاؤنس (Dearness Allowance) میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہنگائی الاؤنس 38 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی الاؤنس میں یہ اضافہ جنوری 2023 سے نافذ ہوگا۔
گزشتہ چھ مہینوں میں یعنی جولائی اور دسمبر کے درمیان صارف قیمت انڈیکس کے درمیان افراط زر کے اعداد و شمار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی لیے اس میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب مہنگائی الاؤنس 42 فیصد کی شرح سے ادا کیا جائے گا۔ جنوری تک اسے 38 فیصد کی شرح سے تنخواہ مل رہی تھی۔
ڈی اے کو سفارشات کے مطابق ہی بڑھایا جاتا ہے۔ لیبر بیورو کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI-IW) کی بنیاد پر حساب لگاتا ہے جس تناسب سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے، اسی تناسب سے مہنگائی الاؤنس DA دیا جاتا ہے۔ ہر 6 ماہ بعد اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔
کووڈویکسینیشن کےمعاملے میں ہندوستان کیسےبنا دنیامیں نمبر1، ‘The Vial’ میں دیکھئے پورا سفر
تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا؟ڈی اے کا حساب بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ڈی اے میں اضافے سے ملازمین کی ٹیک ہوم تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، مرکزی حکومت کے ایک ملازم کو ماہانہ 25,500 روپے کی بنیادی تنخواہ ملتی ہے۔ ان کا مہنگائی الاؤنس 38 فیصد 9,690 روپے تھا۔ اب ڈی اے میں 42 فیصد اضافے کے ساتھ، اسے مہنگائی الاؤنس کے طور پر 10,710 روپے ملیں گے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ اب اس کی تنخواہ میں ہر ماہ 10,710 – 9,690 روپے = 1,020 روپے کا اضافہ ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔