نئی دہلی. ہر ملازم اپنی چھٹی کا دن اپنےگھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے یا کسی اپنے اہم کام کو انجام دینا چاہتا ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ اس دن اسے دفتر کا کوئی کام کرنا پڑے یا اسے دفتر سے فون آئے لیکن ایسا ہو نہیں پاتا ۔ کسی نہ کسی وجہ سے، ساتھی یا باس دفتر کے کام کے لیے چھٹی والے دن بھی وقتاً فوقتاً فون کر ہی لیتے ہیں۔ لیکن فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم ڈریم 11 (Dream 11) کے ملازمین اب اپنی چھٹیاں سکون سے گزار سکیں گے۔ اگر کام کرنے والا ساتھی یا باس چھٹی کے دن ملازم کو کال یا میسج کرتا ہے تو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ڈریم 11 نے اس اصول کو نافذ کیا ہے تاکہ ملازمین اپنی چھٹیوں کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔
منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈریم 11 نے ان پلگ پالیسی (Unplug Policy) کے نام سے ایک نئی پالیسی نافذ کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت، اگر کسی ملازم کو چھٹی والے دن کام کے حوالے سے کسی بھی طرح سے ہراساں کیا جاتا ہے، تو پریشان کرنے والے کو $1,200 (₹97,942.44) جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہی نہیں بلکہ کمپنی ہر سال ملازمین کو کے لیے 7 دن کی لازمی چھٹی آرام کرنے کیلئےبھی دیتی ہے۔ یہ چھٹی ہر حال میں لینی ہوتی ہے۔
کمپنی کے شریک بانی ہرش جین اور بھاویت سیٹھ کا کہنا ہے کہ جو بھی ملازم چھٹی کے دوران کسی دوسرے ملازم سے رابطہ کرے گا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شریک بانیوں کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی اس لیے نافذ کی گئی ہے کہ کمپنی کسی ملازم پر انحصار نہ کرے۔ ملازمین بغیر کام کے بھی سال میں 7 دن کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ اس دوران کمپنی کی جانب سے ملازم کو کوئی کال یا میسج نہیں کیا جاتا ہے۔
کمپنی کی اس نئی پالیسی سے ملازمین خوش ہیں۔ ایک ملازم نے بتایا کہ اس پالیسی نے انہیں بریک لینے اور نئی توانائی کے ساتھ کام پر واپس آنے میں مدد ملی ہے۔ ایک اور ملازم نے LinkedIn پر لکھا کہ چھٹیوں کے دوران ملازمین کو مکمل طور پر آزاد کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔ چھٹی والے دن کمپنی کی طرف سے کوئی کال یا میسج نہیں آتا۔ یہ کنبے اور دوستوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے میں مدد کرتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔