ہوم » نیوز » معیشت

Yes Bank: رانا کپور کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، گھر پرED کا چھاپہ

یس بینک (Yes Bank) کے سابق پروموٹر اور ایم ڈی(MD) رانا کپور (Rana Kapoor)کی ممبئی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) نے چھاپہ مارا ہے۔

  • Share this:

ممبئی: یس بینک کے مالی بحران کے بعد آر بی آئی RBI  کے ذریعہ بینک پر عائد پابندی کے بعد اب اس معاملے سے جڑی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یس بینک (Yes Bank)  کے سابق پروموٹر اور ایم ڈی(MD) رانا کپور (Rana Kapoor)کی ممبئی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate)  نے چھاپہ مارا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رانا کپور کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ (PML Act) کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈی (ED) کا یہ چھاپہ ممبئی کے ورلی میں واقع ان کے گھر 'سمدرمحل' پر مارا گیا ہے۔ بتادیں کہ رانا کپور نے تقریبا 13 ماہ قبل یس بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق فی الحال ای ڈی نے رانا کپور کی ایک ہی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ رانا کپور سے افسران پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات بھر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ممکن ہے کہ رانا کپور کو سنیچر کی صبح گرفتار بھی کرلیاجائے۔

First published: Mar 07, 2020 07:53 AM IST