ہوم » نیوز » معیشت

نوکری چلی گئی تو ڈرے نہیں! مودی حکومت کی اس اسکیم سے 2سال تک ملے گی تنخواہ: ایسے کرائیں رجسٹریشن

اگر آپ کے سامنے بھی نوکری سے جڑی مشکل کھڑی رہی ہے تو یہ خبر آپ کیلئے ہے۔ دراصل مرکزی حکومت کی ایک ایسی اسکیم ہے جس کے تحت بے روزگار ہونے کی حالت میں ملازمین کو 24 مہینے تک پیسے ملیں گے۔ آیئے اس اسکیم کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

  • Share this:
نوکری چلی گئی تو ڈرے نہیں! مودی حکومت کی اس اسکیم سے 2سال تک ملے گی تنخواہ: ایسے کرائیں رجسٹریشن
نریندر مودی نے کہا، ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کا حال اور مستقبل کوئی مصیبت یا کوئی سانحہ طے نہیں کرسکتی۔ فائل فوٹو

کوروناوائرس (coronavirus) کے بحران سے ملک کی اکنامی (Indian Economy) بری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔ اس وجہ سے کئی کمپنیوں نے چھٹنی شروع کردی ہے تو کہیں تنخواہ کاٹی جارہی ہے۔ اس بحران میں کوئی انڈسٹری ایسی نہیں ہے جہاں لوگوں کی نوکری پر خطرہ نہیں منڈرا رہا ہے۔ کئی کمپنیوں نے تو چھٹنی بھی شروع کردی ہے۔ اگر آپ کے سامنے بھی نوکری سے جڑی مشکل کھڑی رہی ہے تو یہ خبر آپ کیلئے ہے۔ دراصل مرکزی حکومت کی ایک ایسی اسکیم ہے جس کے تحت بے روزگار ہونے کی حالت میں ملازمین کو 24 مہینے تک پیسے ملیں گے۔ آیئے اس اسکیم کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔


دو سال تک اقتصادی مدد۔۔

مودی حکومت کی اس اسکیم کا نام 'اٹل بیمے ویکتی کلیان' یوجنا ہے۔ اسکیم کے تحت نوکری جانے پر حکومت آپ کو دو سال ت اقتصادی مدد دیتی رہے گی۔ یہ اقتصادی مدد ہر مہینے دی جائے گی۔ بے روزگار شخص کو یہ فائدہ اس کی گزشتہ90 دنوں کی تنخواہ کے 25 فیصدی کے برابر دیا جائے گا۔ اس اسکیم کا فائدہ (Organized sector) کے وہی ملازمین اٹھا سکتے ہیں جو ای ایس آئی سی سے بیمت ہیں اور دو سال سے زیادہ وقت نوکری کرچکے ہوں۔ اس کے علاوہ آدھار اور بینک ڈیٹا بیس سے جڑا ہونا ضروری ہے۔


اسکیم کیلئے کرائیں رجسٹریشن۔
اگر آپ بھی اس اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے ESIC کی ویب سائٹ پر جاکر اٹل بیمت ویکتی کلیان اسکیم کیلئے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اسکیم کےبارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے اس لنک پر https://www.esic.nic.in/attachments/circularfile/93e904d2e3084d65fdf7793e9098d125.pdfکلک کرسکتے ہیں۔

یہ لوگ نہیں لے سکیں گے اسکیم کا فائدہ
بتادیں کہ ان لوگوں کو اسکیم کافائدہ نہیں ملے گا جنہیں غلط طرز عمل کی وجہ سےکمپنی سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جرم کا مقدمہ درج ہونے یا رضاکارانہ ریٹائرمینٹ (VRS) لینے والے ملازمین بھی اسکیم کا فائدہ نہیں لے سکیں گے۔
First published: May 09, 2020 10:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading