ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو میں حصے داری خریدنے سے Facebook کو ہوگا یہ بڑا فائدہ! جانیں یہاں

اس معاہدے سے سوشل میڈیا کی قدآور کمپنی جو تیزی سے بڑھتے مارکیٹ میں اپنی مضبوطی بنانے میں مدد ملے گی۔ وہیں ہندستان کی سب سے بڑی کمپنی کو اپنے قرض میں کٹوتی کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ کمپنی نے کہا، "یہ سرمایہ کاری ہندستان سے ہماری وابستگی ظاہر کرتی ہے۔ جیو جو ہندستان میں بڑی تبدیلی لیکر آیا ہے ہم بھی اس سے پرجوش ہیں۔

  • Share this:

سوشل میڈیا سیکٹر کی قدآور امریکی کمپنی فیس بک (Facebook) نے مکیش امبای کی قیادت والے ریلائنس جیو گروپ(RIL) کی کمپنی جیو پلیٹ فارمس لمیٹیڈ کی 9.99 فیصد حصے داری خریدی ہے۔ یہ سودہ 43,574 کروڑ روپئے (5.7ارب ڈالر) کا ہے۔ اس معاہدے سے سوشل میڈیا کی قدآور کمپنی جو تیزی سے بڑھتے مارکیٹ میں اپنی مضبوطی بنانے میں مدد ملے گی۔ وہیں ہندستان کی سب سے بڑی کمپنی کو اپنے قرض میں کٹوتی کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ کمپنی نے کہا، "یہ سرمایہ کاری ہندستان سے ہماری وابستگی ظاہر کرتی ہے۔ جیو جو ہندستان میں بڑی تبدیلی لیکر آیا ہے ہم بھی اس سے پرجوش ہیں۔

یہ سرمایہ کاری بھارت سے ہماری وابستگی ظاہر کرتی ہے۔ ہم جیو نے ہندوستان میں لائی جانے والی بڑی تبدیلیوں سے بھی پرجوش ہیں۔


وہیں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی(Reliance Industries Chairman Mukesh Ambani) نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈجیٹل انڈیا مشن کو اور مضبوطی ملے گی۔ اس سے از آف لیوانگ اور از آف ڈوانگ بزنس میں بھی سہولیت ہوگی۔ کوروناوائرس کے بعد ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی اور جیو۔فیس بک کے درمیان ہوا یہ اشتراک اس میں اہم کردار نبھائے گی۔


جیو میں حصے داری خریدنے سے فیس بک کو کیا فائدہ ہوگا: جانیں یہاں۔۔

Reliance Jio میں حصے داری خریدنے کے بعد چھوٹے حصے داروں کے زمروں میں فیس بک کی حصے داری سب سے زیادہ ہوگی۔

Jio کے 38.8کروڑ کسٹمرس کے ساتھ فیس بک کو زیادہ آڈینس تک پہنچ بنانے میں مدد ملے گی۔

ہندستان میں 6 کروڑ چھوٹے ن چھوٹے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔

ہندوستان میں 60 ملین چھوٹے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔

بڑھتی ڈیجیٹل معیشت میں لوگوں اور کاروباری اداروں کو زیادہ موثر انداز میں کام کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
(Disclaimer :نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)

First published: Apr 22, 2020 11:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading