ہوائی ایندھن میں 16.3 کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر پہنچی قیمت، جانئے کیا ہوگا اثر؟
Air Tickets: ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو اس خبر سے بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ دہلی میں ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 16.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب یہاں ہوائی ایندھن کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
نئی دہلی. ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو اس خبر سے بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ دہلی میں ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 16.3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب یہاں ہوائی ایندھن کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
منی کنٹرول نے CNBC TV-18 کے حوالے سے کہا ہے کہ سال 2022 میں فضائی ایندھن کی قیمت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ دہلی میں اے ٹی ایف (ATF) کی شرح 1.41 لاکھ روپے فی کلو لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ 16 جون کو اس میں 16.3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ میں فضائی ایندھن کی قیمتوں میں 91 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قیمتوں میں 10 بار اضافے کے بعد کمی کی گئی۔
سال 2022 میں ہی فضائی ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار 10 بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد یکم جون کو اس کی قیمتوں میں 1.3 فیصد کی معمولی کمی کی گئی تھی۔ اس کے بعد عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ تاہم اب ایک بار پھر اس میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب آنے والے دنوں میں ہوائی سفر کا کرایہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔