نئی دہلی. اس ماہ کے شروع میں پھیلے تشدد کی وجہ سے منی پور میں معاشی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ریاست کے باہر سے اشیاء کی درآمد متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ضروری اشیاء ریاست کے اندر دوگنی قیمت پر مل رہے ہیں۔ منی پور کے بیشتر علاقوں میں سلینڈر، پٹرول، چاول، آلو، پیاز اور انڈے جیسی ضروری اشیاء طے قیمت سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔
پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، امپھال مغربی ضلع کے ایک اسکول ٹیچر، منگلیمبی چنم نے کہا، "پہلے چاول کا 50 کلو کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب تھا، لیکن اب یہ 1800 روپے میں دستیاب ہے۔ آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ باہر سے لائی جانے والی ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھئے : اب نہیں خریدنا ہوگا دوا کا پورا پتا، ہر گولی پر لکھی ہوگی EXPIRY DATE اور۔۔
آلو 100 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ چنم نے بتایا کہ بلیک مارکیٹ میں گیس سلنڈر 1800 روپے میں دستیاب ہے، جب کہ کئی علاقوں میں پیٹرول کی قیمت 170 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 30 انڈوں کا کریٹ 180 روپے میں دستیاب ہے لیکن اب 300 روپے میں مل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے کڑی نگرانی میں رکھا جاتا ہے ورنہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی آمد سے قبل آلو کی قیمت 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔