ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو اورفیس بک مل کر ہندوستان میں لوگوں کو بزنس کے نئے مواقع فراہم کرائیں گے: مارک زکربرگ

فیس کے سی ای او ( CEO Mark Zuckerberg) نے کہا ہے کہ فیس بک (Jio Platforms) کے ساتھ  مل کر کئی نئے پروجیکٹ پر کام کرہا ہے۔ اس سے پورے ہندستان میں لوگوں کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

  • Share this:
ریلائنس جیو اورفیس بک مل کر ہندوستان میں لوگوں کو بزنس کے نئے مواقع فراہم کرائیں گے: مارک زکربرگ
فیس کے سی ای او ( CEO Mark Zuckerberg) نے کہا ہے کہ فیس بک (Jio Platforms) کے ساتھ  مل کر کئی نئے پروجیکٹ پر کام کرہا ہے۔ اس سے پورے ہندستان میں لوگوں کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

ہندستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو  (Reliance Jio)   میں شیئرز خریدنے کے بعد فیس کے سی ای او ( CEO Mark Zuckerberg) نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں بہت کچھ چل رہا ہے لیکن میں ہندستان میں اپنے کام پر ایک اپڈیٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ فیس بک (Jio Platforms) کے ساتھ  مل کر کام کررہاہے۔ ہم ایک مالی سرمایہ کاری کررہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ ہم کچھ بڑے منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ جس سے پورے ہندوستان میں لوگوں کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے ہندوستان کی بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو Jio میں 9.99 فیصدی حصہ 43،574 کروڑ میں خریدا ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اب ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گئی ہے۔ فیس بک کی ویب سائٹ کے مطابق ، کمپنی نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے جیو پلیٹ فارم پر 5.7 بلین ڈالر یعنی 43،574 کروڑ رو پئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے بھارت کی بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو میں 9.99 فیصد شیئرز جس کی مالیت ہے 43،574 کروڑ میں خریدےہے۔

فیس بک نے بدھ کے روز اس ڈیل کا اعلان کیاہے۔ فیس بک نے کہا ، 'یہ سرمایہ کاری ہندوستان سے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو نے ہندوستان میں جو بڑی تبدیلیاں لائیں ہیں اس سے ہم بھی پرجوش ہیں۔ چار سال سے بھی کم عرصے میں ، ریلائنس جیو نے 388 ملین سے زیادہ افراد کو آن لائن پلیٹ فارم پر لایا ہے۔ یہ جدت اور نئے کاروباری اداروں کو فروغ دے رہا ہے۔ لوگوں کو نئے طریقوں سے جوڑ رہا ہے۔ لہذا ، ہم جیو کے ذریعہ ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطے کے لئے پرعزم ہیں۔


دراصل 2016 میں جیو کے آغاز کے بعد ، ریلائنس ملک کی واحد کمپنی بن کر ابھری ہے جو تیزی سے بڑھتی ہوئی ہندوستانی مارکٹ میں امریکی ٹیک گروپوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ ریلائنس نے موبائل ٹیلی کام سے لے کر ہوم براڈ بینڈ تک ہر کام میں ای کامرس کو بڑھایا ہے۔

وہیں ، ہندوستان ، فیس بک اور اس کے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے لئے بھی ایک بڑی مارکٹ ہے۔ ہندوستان میں فیس بک کے 400 ملین صارفین ہیں۔ کنسلٹنسی پی ڈبلیو سی کے مطابق ، ہندوستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2022 میں بڑھ کر 850 ملین ہوجائے گی۔
(Disclaimer :نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: sana Naeem
First published: Apr 22, 2020 07:23 AM IST