مودی حکومت کا مہنگائی کو روکنے کے لئے بڑا فیصلہ، نہیں بڑھیں گی ان چیزوں کی قیمتیں: جانیں یہاں

پیاز اور دالوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے حکومت نے نیفیڈ (این اے ایف ای ڈی ) کو بفر اسٹاک سے دال اور پیاز کی سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Oct 31, 2019 01:53 PM IST | Updated on: Oct 31, 2019 02:20 PM IST
مودی حکومت کا مہنگائی کو روکنے کے لئے بڑا فیصلہ، نہیں بڑھیں گی ان چیزوں کی قیمتیں: جانیں یہاں

وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

نئی دہلی: پیاز اور دالوں کی قیمت گزشتہ کچھ مہینے میں کافی بڑھتی نظر آرہی تھے۔ پیاز کی سپلائی شروع ہونے پر بھی پیاز کی قیمتوں میں نرمی نہیں آئی ہے۔ دہلی میں ابھی بھی پیاز 50۔60 روپئے کلوگرام بک رہی ہے۔ پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے حکومت نے اپنی سطح سے پیاز کی فروخت شروع کر رکھی تھی جسے حکومت آگے بھی جاری رکھنے والی ہے۔

Loading...

Loading...