உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ، آج سے لاگو، نئی قیمتیں کریں چیک

    CNG PNG Price Hike: پبلک سیکٹر کمپنی نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      CNG PNG Price Hike:  ممبئی میں گیس کی تقسیم کرنے والی کمپنی مہانگر گیس لمیٹڈ۔ (ایم جی ایل) نے سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پی این جی  گیس (PNG) کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ (SCM) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر کی رات سے ہوگا۔

      اس کے ساتھ ہی ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں گاڑیوں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی خوردہ قیمت بڑھ کر 86 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی گھریلو پی این جی کی قیمت 52.50 روپے فی ایس سی ایم ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں:اس تصویر میں اگر 13 سیکنڈ کے اندر ڈھونڈ نکالی بلی تو آپ کی نظروں کا نہیں ہے کوئی توڑ

      WhatsApp پر آئی بڑی خامی کو لیکر حکومت نے کیا خبردار، یوزرس ایسے رکھیں خود کو محفوظ

      اس وجہ سے قیمت میں ہوا ہے اضافہ
      پبلک سیکٹر کمپنی نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ وزارت پیٹرولیم کے تحت پیٹرولیم کی قیمت اور تجزیہ سیل نے 30 ستمبر کو یکم اکتوبر سے اگلے چھ ماہ کے لیے گھریلو سطح پر پیدا ہونے والی گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل یکم اپریل کو بین الاقوامی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 110 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: