உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سستے ہوئے سرسوں۔مونگ پھلی سمیت ان تمام کھانے والے تیل کے دام، جانئے آپ کے شہر کی نئی قیمتیں

    Big News: خوردنی تیل ہوا سستا!

    Big News: خوردنی تیل ہوا سستا!

    Mustard Oil Price Down: ان دنوں ہندستان کے گھریلو بازاروں میں مہنگائی نے عام لوگوں کے گھروں کا بجٹ ہی بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل، گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان مودی حکومت نے ایک راحت کی خبر دی ہے۔

    • Share this:
      Mustard Oil Price Down: گزشتہ کئی ماہ کے بعد اب ملک کی گھریلو مارکیٹ میں سرسوں کے تیل، مونگ پھلی، سویابین اور پامولین سمیت تمام خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ حالانکہ بیرونی بازار میں تیل کی قیمتیں ابھی تک کم نہیں ہوئی ہے۔ گھریلو مارکیٹ میں سویابین، سرسوں، پامولین اور مونگ پھلی سمیت متعدد خوردنی تیل کی قیمتوں میں 7 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی انڈونیشیا کی جانب سے برآمدات کھولنے کے بعد آئی ہے۔ سویا بین اور پامولین آئل کی قیمتوں میں تقریباً 100 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ تاہم بیرون ملک سورج مکھی کے تیل کی قیمتیں اب بھی بڑھی ہوئی ہیں۔
      آپ کو بتاتے چلیں کہ ان دنوں ہندستان کے گھریلو بازاروں میں مہنگائی نے عام لوگوں کے گھروں کا بجٹ ہی بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل، گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان مودی حکومت نے ایک راحت کی خبر دی ہے۔ حال ہی میں انڈونیشیا کی حکومت نے 23 مئی سے پام آئل کی برآمد پر پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

      ان دنوں ہندوستان کے گھریلو بازاروں میں مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگڑ چکا ہے۔

      Petrol-Diesel پر اب ریاستی حکومتیں بھی گھٹا رہی ہیں ٹیکس، جانئے آپ کے شہر کے تیل کےنئے دام


      گھریلو بازاروں میں سرسوں کے تیل کی قیمت کتنی ہے؟

      اس وقت ملک کی گھریلو منڈیوں میں سرسوں کے تیل کی قیمت بلند ترین سطح سے تقریباً 45 سے 50 روپے فی لیٹر کم ہے۔ اس کے مطابق، اگر آپ ایک مہینے میں 10 لیٹر تیل خریدتے ہیں، تو آپ آسانی سے 450-500 روپے تک بچا سکتے ہیں۔ یوپی، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان جیسی بڑی ریاستوں میں سرسوں کے تیل کی قیمت 170 روپے فی لیٹر سے نیچے ہے۔



      60 کی عمر میں 30 سال کی نظر آتی ہیں یہ دادی! Fitnessدیکھ کر ہم عمر کے لوگ رہ جاتے ہیں دنگ

      خوردنی تیل میں فی لیٹر اتنی کمی
      یوپی کے کئی شہروں میں سرسوں کے تیل کی قیمت کم چل رہی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں پریاگ راج میں سرسوں کے تیل کی قیمت 180 روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی وقت، مظفر نگر، شاملی، فیروز آباد، مین پوری میں خوردنی تیل تقریباً ایک ہی قیمت پر دستیاب تھا۔

      بین الاقوامی منڈی میں خام تیل، گیس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

      قیمت کیوں بڑھی تھیں؟
      گزشتہ چند ماہ سے بیرون ملک خوردنی تیل مہنگے داموں دستیاب ہو رہا تھا جس کی وجہ سے درآمدات کم ہو گئی تھیں۔ لیکن، اب مقامی مانگ سویا بین، مونگ پھلی، کپاس اور سرسوں سے پوری ہو رہی ہے۔ اس درمیان، انڈونیشیا نے سویا بین اور پامولین تیل کی قیمت میں تقریباً 100 ڈالر کی کمی کر دی ہے۔ اس سے درآمدات بھی شروع ہو گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں انڈونیشیا سے تیل کی آمد کے بعد خوردنی تیل کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: