Swiggy Layoff: سوئیگی نے 380 ملازمین کو نوکری سے نکالا ، سی ای او نے مانگی معافی
Swiggy Layoff: سوئیگی نے 380 ملازمین کو نوکری سے نکالا ، سی ای او نے مانگی معافی
Swiggy layoff: کمپنی کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ یہ قدم وینچر فنڈنگ مارکیٹ میں مشکلات کے پیش نظر کاروبار کو ہموار کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ کمپنی کے ملازمین کو نکالے جانے کی اطلاع 20 جنوری کو ایک ٹاؤن ہال (بڑی میٹنگ) میں دی گئی ۔
نئی دہلی : اسٹارٹ اپ کمپنیوں کا برا دور جاری ہے۔ اسٹارٹ اپ اور ٹیک کمپنیاں مسلسل چھٹنی کر رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں اب فوڈ ڈیلیوری کمپنی سوئیگی کا ایک نیا نام شامل ہو گیا ہے۔ دراصل کمپنی نے اپنے 380 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ یہ قدم وینچر فنڈنگ مارکیٹ میں مشکلات کے پیش نظر کاروبار کو ہموار کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ کمپنی کے ملازمین کو نکالے جانے کی اطلاع 20 جنوری کو ایک ٹاؤن ہال (بڑی میٹنگ) میں دی گئی ۔
پی ٹی آئی کے مطابق سوئیگی کے سی ای او سری ہرش مجیٹی نے کہا کہ یہ ضرورت سے زیادہ لوگوں کو ملازمت دینے کے غلط فیصلے کا نتیجہ ہے۔ ہمیں بہتر کرنا چاہتے تھا۔ کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او نے ایک داخلی ای میل بھیج کر متاثرہ ملازمین سے معافی مانگی اور کہا کہ تمام آپشنز پر غور کرنے کے بعد یہ بہت مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی ترقی کی شرح کمپنی کے اہداف کے برعکس سست ہے ۔
مجیٹی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنے منافع کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے سبھی بالواسطہ لاگت کا دوبارہ جائزہ لینا پڑے گا۔ ہم نے پہلے ہی انفراسٹرکچر، دفتر وغیرہ جیسے براہ راست اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ ہمیں مستقبل کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تعداد میں بھی تبدیلی کی ضرورت تھی۔
مجیٹی نے اپنے ای میل میں کہا کہ ضرورت سے زیادہ لوگوں کو ملازمت پر رکھنا غلط فیصلہ کا معاملہ ہے اور مجھے اس شعبے میں بہتر کام کرنا چاہئے تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے صبح سوئیگی کے ملازمین سے خطاب بھی کیا ۔
ایمپلائیز سپورٹ اسکیم کے طور پر سوئیگی نے متاثرہ ملازمین کی مدت اور زمرہ کی بنیاد پر 3 سے 6 ماہ تک نقد رقم دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس میں متاثرہ ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ یا نوکری سے نکالے جانے سے پہلے وقت پر اطلاع اور نوکری پورا کرنے کے ہر سال کیلئے 15 دن کی ایکس گریشیا کے ساتھ ساتھ ای ایل (ایسی چھٹیاں جس کے پیسے ملتے ہیں) کی ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔