உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آج کی تازہ پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں، جانئے آپ کے شہر میں کتنے روپے لیٹر مل رہا ہے تیل؟

    سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کمپنیوں نے مسلسل 24ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کمپنیوں نے مسلسل 24ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کمپنیوں نے مسلسل 24ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price Today: پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں آج سنیچر کے لیے جاری کردی گئی ہیں۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کمپنیوں نے مسلسل 24ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اب بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔ تیل کمپنیوں نے آخری بار 6 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ملک کے چاروں میٹرو سمیت تمام بڑے شہروں میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

      راجدھانی دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ممبئی میں 120.51 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ اگر اس کی قیمتیں بڑھیں تو کمپنیاں دوبارہ پیٹرول اور ڈیزل کو مہنگا کر سکتی ہیں۔

      چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      یہ بھی پڑھیں: MP Board Result 2022 Out: فیل ہوئے طلبا کیلئے راحت بھری خبر، ملے گا ایک اور موقع

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔۔

      یہ بھی پڑھیں: یہ 12 طرح کے fruits-vegetables جو جسم میں بڑھا سکتی ہیں زہر کی مقدار، رپورٹ میں ہوا انکشاف

      آج کے تازہ ریٹ آپ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: