ریلائنس برانڈس اوراٹلی کے لگزری برانڈ Tod's کے درمیان ہوا فرنچائزی سمجھوتہ
ریلائنس برانڈس اوراٹلی کے لگزری برانڈ Tod's کے درمیان ہوا فرنچائزی سمجھوتہ
ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ کی سبسڈیری ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ یعنی آر بی ایل نے اٹلی کی کمپنی ٹاڈس ایس پی اے کے ساتھ ایک فرنچائزی سمجھوتہ کیا ہے ۔ ٹاڈس اٹلی کا ایک مشہور لگزری اور لائف اسٹائل برانڈ ہے ۔
نئی دہلی : ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ کی سبسڈیری ریلائنس برانڈس لمیٹیڈ یعنی آر بی ایل نے اٹلی کی کمپنی ٹاڈس ایس پی اے کے ساتھ ایک فرنچائزی سمجھوتہ کیا ہے ۔ ٹاڈس اٹلی کا ایک مشہور لگزری اور لائف اسٹائل برانڈ ہے ۔ سمجھوتے کے تحت ریلائنس برانڈس اب ہندوستانی بازار میں ٹاڈس کے فٹ ویئر ، ہینڈ بیگ اور ایکسیسریز سمیت سبھی برانڈس کا ریٹیلر بن جائے گا ۔ حالانکہ ریلائنس کے لگزری ای کامرس پلیٹ فارم ایجیو لکس پر پہلے ہی ٹاڈس کے برانڈس دستیاب ہیں ۔
ٹاڈس ہندوستان میں 2008 سے ہی اپنی موجودگی بنائے ہوئے ہے ۔ دہلی کے ڈی ایل ایف ایمپوریو اور ممبئی کے پیلے ڈیم مال میں ٹادس کے شو روم موجود ہیں ۔ سمجھوتے کے تحت موجود شو روم کا انتظام اب ریلائنس برانڈس کرے گا۔ ساتھ ہی ہندوستانی بازاروں میں برانڈ کو مضبوط کرنے پر ریلائنس برانڈ زور دے گا ۔
سمجھوتے پر ریلائنس برانڈس لمیٹڈ کے ایم ڈی درشن مہتا نے کہا کہ دنیا کے لگزری بازار میں ٹاڈس نے شاندار مقام حاصل کیا ہے ۔ ہم ہندوستانی بازار میں ایسے برانڈ کے ساتھ ساجھیداری کرکے پرجوش ہیں ، جس نے اپنی غیر معمولی کوالیٹی ، کاریگری اور اسٹائل کو بنائے رکھا ہے ۔
ٹاڈس کے جنرل برانڈ مینیجر کارلو البرٹا نے کہا کہ ہم ملک کے معروف لگزری ریٹیلر کے ساتھ شراکت داری کرکے کافی خوش ہیں ، کیونکہ ہم مانتے ہیں کہ کوالیٹی ، مارڈرن اور نفیس طرز زندگی کیلئے ہمارا مشترکہ جنون ہمیں اس اہم شراکت داری کو پوری صلاحیت سے ظاہر کرنے کا موقع دے گا ۔
اٹلی میں سو سال پہلے ایک چھوٹی سی لیدر شو کمپنی سے شروع ہوئی ٹاڈس آج لگزری برانڈس میں ایک بڑا نام ہے ۔ دنیا بھر میں کمپنی کے 318 اسٹورز اور 88 فرنچائزی اسٹورز ہیں ۔
( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔