اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیٹ ورک 18 کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں نرملا سیتا رمن نے اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کو لیکر کہی بڑی بات

    Youtube Video

    مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے واضح کیا ہے کہ اڈانی گروپ میں ان کی محدود سرمایہ کاری ہے جو کہ مقررہ حد کے اندر کی گئی ہے۔ انہوں نے اب تک اڈانی گروپ کے حصص میں سرمایہ کاری کرکے منافع کمایا ہے۔ مارکیٹ ریگولیٹرز اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      بجٹ 2023-24 پیش کرنے کے بعد مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نیٹ ورک 18 کے چیف ایڈیٹر راہل جوشی کو کسی بھی نجی ٹی وی نیوز کو اپنا پہلا انٹرویو دیا۔ نرملا سیتارمن نے نیوز 18 انڈیا کو بتایا کہ ہندوستانی شیئر بازار مضبوط ہے۔ اس پر بجٹ کے مثبت اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے۔ وزیر خزانہ نے اڈانی کے حصص میں گراوٹ اور اسٹاک مارکیٹ، ایس بی آئی اور ایل آئی سی پر اس کے اثرات پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، "دونوں اداروں کے سی ایم ڈی نے اس پر تفصیلی بیان دے چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اڈانی گروپ میں ان کی محدود سرمایہ کاری ہے جو کہ مقررہ حد کے اندر کی گئی ہے۔ انہوں نے اب تک اڈانی گروپ کے حصص میں سرمایہ کاری کرکے منافع کمایا ہے۔ مارکیٹ ریگولیٹرز اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ہندوستانی بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رویہ کے بارے میں سیتا رمن نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی معمول کی بات ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بینکنگ سیکٹر کی حالت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں کا این پی اے کم ہورہا ہے اور آج ہندوستانی بینک تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔

       

       

      ہندوستانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستانی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ہر شعبے میں مانگ بڑھ رہی ہے۔ کچھ سروے میں کمزور دیہی مانگ کے دعووں پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ دیہی معیشت بھی بڑھ رہی ہے۔ یہ زرعی مشینری کی بڑھتی ہوئی مانگ اور جی ایس ٹی کی وصولی میں اضافے سے یہ ظاہر ہوتا ہے۔ ہم دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ترقی دیکھ رہے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: