اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دودھ اور ہیلتھ سروسز سمیت ان چیزوں پر نہیں لگتا جی ایس ٹی، دیکھیں پوری فہرست نہیں بنا پائے گا کوئی بیوقوف

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    گڈس اینڈ ٹیکس کاؤنسل کی 37ویں میٹنگآج گوا کے پنجی میں چل رہی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہندستان میں کئی ایسے سامان ہے جن پر ایک روپئے بھی جی ایس ٹی نہیں لگتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گڈس اینڈ ٹیکس کونسل کی 37ویں میٹنگ آج گوا کے پنجی میں چل رہی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں کئی ایسے سامان ہے جن پر ایک روپئے بھی جی ایس ٹی نہیں لگتا ہے۔ سنگیت سے جڑی کتابیں اور فروزن سبزیوں کو زیرو فیصد ٹیکس بریکیٹس میں ہے۔ بتادیں کہ جی ایس ٹی میں فی الحال 4 ٹیکس سلیب ہیں۔ 5 فیصد جی ایس ٹی ریت سلیب،12 فیصد جی ایس ٹی ریٹ سلیب 18 فیصد جی ایس ٹی ریٹ سلیب اور 28 فیصد جی ایس ٹی سلیب ہیں۔ چلئے آپ کو بتاتے ہیں سرکار نے کن چیزوں کو زیرو ٹیکس سلیب رکھا ہوا ہے۔

      ان چیزوں پر نہیں لگتا جی ایس ٹی
      دودھ، دہی، پنیر: روز مرہ کے استعمال کی کئی چیزوں کو جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ جو چیزیں جی ایس ٹی کے دائرے سے باہر ہیں۔ ان میں بٹر ملک، سبزیاں، پھل ، بریڈ، ان پیکڈ فوڈ گرینس، گڑ، دودھ، انڈا، دہی ، لسی، ان پیکڈ پنیر، ان برانڈیڈ آٹا، ان برانڈیڈ میدا، ان برانڈڈ بیسن ، پرساد، کاجل، پھول بھری جھاڑ اور نمک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فریش میٹ، فش، چکن پر بھی جی ایس ٹی نہیں ہے۔
      بچوں کے کام کی چیزیں اور نیوز پیپر: بچوں کے ڈرائنگ اور کلرنگ بکس اور ایجوکیشن سروسز پر بھی جی ایس ٹی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کی مورتیاں، نیوز پیپر، کھادی اسٹور سے کھادی کے کپڑے خریدنے پو کوئی ٹیکس نہیں ہے۔
      یہ پروڈکٹس بھی 0 فیصدی دائرے میں: سینیٹری نیپکن، اسٹون، ماربل، راکھی،  لکڑی سے بنی مورتیاں اور ہینڈی کرافٹ آئٹمس پر بھی زیرو فیصدی جی ایس ٹی ہے۔
      فروزن سبزیاں: جی ایس ٹی کاؤنسل کی 31 ویں میٹنگ میں فروزن سبزیوں پر سے ٹیکس ہٹا لیا گیا تھا۔ یہ پروڈکٹس اب زیرو فیصدی ٹیکس کے دائرے میں آگئے ہیں۔ 

       
      First published: