نئی دہلی: پاکستان، جو بڑھتی ہوئی مہنگائی، گرتی ہوئی معیشت اور نقدی کی کمی سے جوجھ رہا ہے، مقررہ تاریخ سے تین دن پہلے 2 دسمبر کو ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز کی ادائیگی کرے گا۔ پاکستان کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ 1.08 بلین امریکی ڈالر کے بانڈ کی ادائیگی 5 دسمبر کو ہونی ہے اور موجودہ معاشی مشکلات کی وجہ سے خدشہ ہے کہ پاکستان بیرونی ذمہ داریوں سے چوک کر سکتا ہے۔
ادائیگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سمیت کثیر جہتی اور دوطرفہ ذرائع سے اگلے ہفتے منگل تک 500 ملین امریکی ڈالر کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔
2023 کے آخر تک حالات بہتر ہوں گے۔
گورنر نے کہا کہ نومبر میں 1.8 بلین امریکی ڈالر کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 18 نومبر کو سنٹرل بینک کے پاس 7.8 بلین ڈالر تھے لیکن یہ ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔