مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں بڑھے پٹرول۔ڈیزل کے دام، چیک کریں اپنے شہر کی نئی قیمتیں

Petrol-Diesel price Today

Petrol-Diesel price Today

Petrol Diesel Prices: منگل کو عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 95.60 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 90.62 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم یہ قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح سے کہیں زیادہ ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
  • Share this:
    Petrol Diesel Prices: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 95.60 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 90.62 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم یہ قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح سے کہیں زیادہ ہیں۔ یہاں ملک کی سرکاری تیل کمپنیوں نے صبح پیٹرول اور ڈیزل  کی  نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ملک کے چار میٹرو دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

    ہریانہ میں پٹرول 0.23 روپے بڑھ کر 97.52 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 0.22 روپے بڑھ کر 90.36 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ہماچل میں پٹرول 0.68 روپے بڑھ کر 95.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 0.58 روپے بڑھ کر 81.99 روپے ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب اور راجستھان میں قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    چاروں میٹرو  سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں
    دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
    ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر
    کولکاتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر
    چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر




    ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری۔
    نوئیڈا میں پٹرول 96.92 روپے اور ڈیزل 90.08 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
    غازی آباد میں 96.58 روپے اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
    لکھنؤ میں پٹرول 96.35 روپے اور ڈیزل 89.55 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
    پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
    پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: