உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دو ماہ کے اندر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، چیک کریں Petrol-Diesel کے نئے دام

     یورپی یونین کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر پابندی کے بعد اس کی سپلائی متاثر ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔ دریں اثناء بدھ کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کر دیئے۔

    یورپی یونین کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر پابندی کے بعد اس کی سپلائی متاثر ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔ دریں اثناء بدھ کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کر دیئے۔

    یورپی یونین کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر پابندی کے بعد اس کی سپلائی متاثر ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔ دریں اثناء بدھ کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کر دیئے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Prices: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری پر پابندی کے بعد اس کی سپلائی متاثر ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔ دریں اثناء بدھ کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کر دیئے۔
      دراصل تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے روس کو تیل کے معاہدے سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے روسی تیل عالمی منڈی میں نہیں آئے گا اور سپلائی میں کمی سے قیمتیں متاثر ہوں گی۔ آج صبح برینٹ کروڈ 124 ڈالر فی بیرل کے ساتھ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اگر سپلائی نہیں بڑھتی ہے تو جلد ہی اس کی قیمت $130 تک پہنچ جائے گی۔ ایسے میں پیٹرولیم کمپنیوں کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ اس وقت کمپنیوں نے آج بھی تیل کی خوردہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

      چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      Mustard Oil Price Down: سستے ہوئے ان تمام کھانے والے تیلوں کےدام، اپنے شہر کی قیمتیں جانئے

      خوفناک! گزشتہ 2ماہ میں 3 اڑتے طیاروں کے انجن اچانک بند کرنے پڑے، DGCA نے شروع کی جانچ
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: