உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تیل کمپنیوں نے جاری کئے پٹرول۔ڈیزل کے New Rate، چیک کریں آپ کے شہر میں کتنی پہنچیں قیمتیں؟

    دہلی میں پٹرول 105 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 120 روپے فی لیٹر سے زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

    دہلی میں پٹرول 105 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 120 روپے فی لیٹر سے زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

    دہلی میں پٹرول 105 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 120 روپے فی لیٹر سے زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی. سرکاری تیل کمپنیوں نے بدھ کی صبح پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کیے ہیں اور آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں پٹرول 105 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 120 روپے فی لیٹر سے زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمپنیوں کو بھی ریلیف ملا ہے اور آج 35 روز گزرنے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

      عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت آج تقریباً 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جو پیر کی صبح 112 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا رہی تھی۔ ایسے میں سرکاری تیل کمپنیوں پر بوجھ بھی کم ہوا اور گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ چیف اکنامک ایڈوائزر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے اوپر جاتی ہے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      ٰیہ بھی پڑھیں: Stock market میں زبردست گراوٹ، لیکن تجربہ کار سرمایہ کار بتا رہے ہیں خریدنے کا صحیح موقع

      ان چار میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      – چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      مزید پڑھئے: FCRA Violations Case:ملک میں 40مقامات پرCBIکا چھاپہ، کئیNGOاور وزارت داخلہ کے اہلکاررڈارپر

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: