Petrol Diesel Prices : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اب بھی 121 ڈالر فی بیرل سے اوپر فروخت ہورہی ہے۔ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ کے درمیان سرکاری تیل کمپنیوں نے بدھ کی صبح پٹرول اور ڈیزل کے نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باوجود آج بھی کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں کو مستحکم رکھا اور دہلی میں پٹرول کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
سرکاری تیل کمپنیوں نے خام تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ مہنگے کروڈ کی وجہ سے انہیں کافی نقصان کا سامنا ہے۔ فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری اضافہ 6 جون 2022 کو کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تقریباً ڈھائی ماہ سے اس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ تاہم مرکزی حکومت نے مئی میں پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرکے اسے مزید سستی کردیا تھا۔
چاروں میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر
ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
مہنگائی اب نہیں بڑھے گی! SBIکی رپورٹ میں دعویٰ، RBIاگلی دو میٹنگوں میں لے سکتا ہےبڑا فیصلہ
آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔