உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کی  نئی قیمتیں جاری، چیک کریں آپ کے شہر میں آج کتنے بڑھے دام یا ہوا سستا؟

    Petrol Diesel Price Today: دراصل امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 118.9 ڈالر ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price Today: نئی دہلی. عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے درمیان سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعہ کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ آج برینٹ کروڈ کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔

      دراصل امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 118.9 ڈالر ہے۔ دریں اثناء سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کر دیں تاہم آج بھی ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تقریباً ڈھائی ماہ سے پٹرول اور ڈیزل کے ریٹیل ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

      اDonkey Milk Farming: انجینئر نے نوکری چھوڑ کھولی گدھی کے دودھ کی ڈیری، لاکھوں ہورہی کمائی


      چاروں میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

      پاکستان میں 233 روپے فی لیٹر مل رہا ہے Petrol، ایک دن میں 24 روپے بڑھے، یہ ہے بڑی وجہ


      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      Jet fuel Price Hike : ہوائی ایندھن میں 16.3 کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر پہنچی قیمت
      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: