உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہنگے CRUDE OIL بیچ کمپنیوں نے جاری کئے پٹرول۔ڈیزل کے نئے دام، یہاں چیک کریں تیل کی قیمتیں

    آپ کے شہر میں جانیے کیا آج کی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت۔

    آپ کے شہر میں جانیے کیا آج کی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت۔

    Petrol Diesel Price Today: آئل کمپنیوں نے 15 مئی کو قبل سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو تقریباً 41 دنوں سے مستحکم رکھا ہوا ہے۔ اس سے قبل مارچ اپریل میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10.20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Prices : نئی دہلی. عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے اوپر ہے۔ اندازہ ہے کہ جلد ہی سرکاری پیٹرولیم کمپنیاں بھی اپنے اوپر دباؤ کم کرنے کے لیے ریٹیل قیمتوں میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
      آئل کمپنیوں نے 15 مئی کو قبل سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو تقریباً 41 دنوں سے مستحکم رکھا ہوا ہے۔ اس سے قبل مارچ اپریل میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10.20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار اضافہ 6 اپریل کو کیا گیا تھا۔ تاہم اگر برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہی تو تیل کمپنیاں ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

      وہیں ۔چیف اکنامک ایڈوائزر پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اگر برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر سے اوپر جاتی ہے تو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ فی الحال کمپنیوں نے 6 اپریل سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ دہلی میں پٹرول 105 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 120 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

      یہ  بھی پڑھئے: دشمن ملک کے Honeytrap میں پھنسا بھارتی فضائیہ کا جوان، دہلی کرائم برانچ نے کیا گرفتار

      ان چار میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      – چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیے: Boldest Web Series: ان ویب سیریز میں بولڈنیس کی تمام حدیں پار، کسی کےسامنے بالکل نہ دیکھیں

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

      مزید پڑھئے: نیٹ ورک18 Q4 نتائج: سالانہ بنیاد پر خالص منافع 58فیصدی بڑھ کر پہنچا 61.6 کروڑ

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: