உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کو گاڑی میں ڈلوانے سے پہلے ضرور چیک کریں نئی قیمتیں، جانئے کتنے پہنچے دام

    Diesel Petrol New Rate Today: برینٹ کروڈ Brent crude آج صبح 109 ڈالر کے قریب تھا۔ فی الحال کمپنیوں نے 6 اپریل سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اگر برینٹ کروڈ مہنگا رہا تو آنے والے دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔

    Diesel Petrol New Rate Today: برینٹ کروڈ Brent crude آج صبح 109 ڈالر کے قریب تھا۔ فی الحال کمپنیوں نے 6 اپریل سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اگر برینٹ کروڈ مہنگا رہا تو آنے والے دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔

    Diesel Petrol New Rate Today: برینٹ کروڈ Brent crude آج صبح 109 ڈالر کے قریب تھا۔ فی الحال کمپنیوں نے 6 اپریل سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اگر برینٹ کروڈ مہنگا رہا تو آنے والے دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔

    • Share this:
      Diesel Petrol New Rate Today:  سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں prices of petrol and diesel جاری کر دی ہیں۔ عالمی مارکیٹ global market میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود گھریلو مارکیٹ domestic market میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

      دراصل چیف اکنامک ایڈوائزر Chief Economic Advisor نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر سے اوپر رہی تو کمپنیاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ برینٹ کروڈ Brent crude آج صبح 109 ڈالر کے قریب تھا۔ فی الحال کمپنیوں نے 6 اپریل سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اگر برینٹ کروڈ مہنگا رہا تو آنے والے دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔

      یہ بھی پڑھیں: Haryana: بھیانک سڑک حادثہ، تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھا,3ہلاک، 11 زخمی

      چاروں میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      - چنئی پیٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      مزید پڑھئے:  LPG Price Hike: پھر بڑھے گھریلوLPGگیس کی قیمتیں، 1000 سے زیادہ ہوئی سلینڈر کی قیمت

      ان شہروں کی نئی قیمتیں جانئے
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیے: Boldest Web Series: ان ویب سیریز میں بولڈنیس کی تمام حدیں پار، کسی کےسامنے بالکل نہ دیکھیں

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

      مزید پڑھئے: نیٹ ورک18 Q4 نتائج: سالانہ بنیاد پر خالص منافع 58فیصدی بڑھ کر پہنچا 61.6 کروڑ

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: