உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی سے بہار تک پٹرول-ڈیزل سستا، دیکھیں آج آپ کے شہر میں کتنا ہے ریٹ؟

     گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے جس سے مقامی خوردہ مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے جس سے مقامی خوردہ مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے جس سے مقامی خوردہ مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Bihar | Uttar Pradesh
    • Share this:
      Petrol Diesel Prices: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے درمیان پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے جس سے مقامی خوردہ مارکیٹ بھی متاثر ہوئی ہے۔

      سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین قیمتوں کے مطابق دہلی، ممبئی سمیت ملک کے چار میٹرو میں آج بھی تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے لیکن یوپی سے لے کر بہار تک کئی شہروں میں دام بدل گئے ہیں۔

      غازی آباد میں آج پٹرول 32 پیسے سستا ہو کر 96.26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 پیسے سستا ہو کر 89.45 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ لکھنؤ میں پٹرول 1 پیسے گر کر 96.57 روپے اور ڈیزل بھی 1 پیسے گر کر 89.76 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پٹرول 17 پیسے گر کر 107.48 روپے اور ڈیزل 16 پیسے کم ہو کر 96.26 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      اگر ہم خام تیل کی بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کی قیمتوں میں زبردست کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 92.27 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی کم ہو کر 85.96 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

      iPhone 14: ستمبر میں آئی فون 14، موٹو ایج 30 اور دیگر اہم برانڈس ہوں گے لانچ، جانیے تفصیل

      چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

      Pharma Sahi Daam: یہ سرکاری ایپ گھٹا دے گا آپ کی دواؤں کا بل، کب اور کیسے کام کرے گا؟

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
      نوئیڈا میں پٹرول 96.65 روپے اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      غازی آباد میں 96.26 روپے اور ڈیزل 89.45 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.48 روپے اور ڈیزل 94.26 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔۔

      تازہ ریٹ آپ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: