உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے بیچ پٹرول۔ڈیزل کی قیمت جاری، جانئے کتنا مہنگا ہوا تیل

    Petrol Diesel Prices: عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت ایک بار پھر 114 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنیوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا دباؤ ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عالمی مارکیٹ   global market  میں خام تیل CRUDE OIL کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرکاری تیل کمپنیوں نے بدھ کی صبح پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ آج بھی دہلی-ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

      عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت ایک بار پھر 114 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنیوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا دباؤ ہے۔ تاہم تقریباً دو ہفتوں سے کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی میں پٹرول اب بھی 105.41 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، لیکن ڈیلرز کا اندازہ ہے کہ اگر جلد ہی خام تیل کی قیمت نہیں کم ہوتی ہے، تو پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا ہو سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: Share market میں ہاہاکار! آخری ایک گھنٹے میں اوندھے منھ گرا شیئر بازار، جانئے کیوں۔۔۔

      Petrol-Diesel price Today:
      Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل آج بھی مستحکم رہیں ایندھ کی قیمتیں


      کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لگاتار دسویں دن بھی مستحکم رکھا اور صارفین کو بڑی راحت دی۔ اس سے قبل کمپنیاں لگاتار 14 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہیں جس کے باعث تیل 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ اس وقت دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ممبئی میں 120.51 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی ممبئی میں سب سے زیادہ 104.77 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

      چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      یہ بھی پڑھیں: خوشخبری! جلد بڑھ سکتی ہے EPFOکی تنخواہ کی حد، نئی تبدیلیوں سے کروڑوں ملازمین کو ہوگا فائدہ

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: