உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پھر مہنگا ہو رہا ہے خام تیل، کیاPetrol diesel کی قیمتوں پر بھی پڑا اثر، چیک کریں آج کے دام

      Diesel Petrol New Rate Today: عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 115.1 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تاہم سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    Diesel Petrol New Rate Today: عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 115.1 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تاہم سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    Diesel Petrol New Rate Today: عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 115.1 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تاہم سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    • Share this:
      Diesel Petrol New Rate Today: عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ دریں اثناء منگل کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

      عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 115.1 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تاہم سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ دہلی میں اب بھی پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹرولیم کمپنیاں خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نقصان کا دعویٰ کر رہی ہیں اور خوردہ قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس وقت تیل کی قیمتوں میں ریلیف کا مرحلہ جاری ہے۔

      چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپئے اور ڈیژل 95.84 روپئے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر
      کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپئے اور ڈیژل 89.96 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
      لکھنو میں پٹرول 96.57 روپئے اور ڈیژل 89.76 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپئے اور ڈیژل 94.04 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپئے اور ڈیژل 79.74 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

      RBI کا سخت ایکشن! قرض وصولی کیلئے کسٹمرس کو پریشان نہیں کر سکیں گے بینک ایجنٹ

      ہر صبح 6 بجے جاری ہوتی ہیں نئی قیمتیں
      ہردن صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئی قیمتیں نافذ ہو جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، ویٹ اور دیگر چیزیں جوڑںے کے بعد اس کی قیمتیں بنیادی قیمتوں سے تقریباً دوگنا ہوجاتی ہیں۔ یہی سبب ہے کہ پٹرول-ڈیژل کی قیمت اتنے زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔

      Indian Railways نے رد کیں یوپی۔بہار کی ٹرینیں، گجرات، مہاراشٹر، سمیت ان ریاستوں کی بھی۔۔۔

      ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت

      پٹرول اور ڈیژل کے روزانہ کی قیمت آپ SMS کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں (How to check diesel petrol price daily)۔ انڈین آئل کے کسٹمر RSP لکھ کر 9224992249 نمبر پر اور بی پی سی ایل صارفین RSP لکھ کر  9223112222 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice لکھ کر 9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: