Petrol Diesel Prices : عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے درمیان سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کی صبح پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ کمپنیوں کو طویل عرصے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 110 ڈالر سے بھی سستا ملا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں آج صبح برینٹ کروڈ کی قیمت 109.7 ڈالر فی بیرل تھی جب کہ امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی 104 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں کو جب خام تیل پر راحت ملی تو انہوں نے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ 6 اپریل سے گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کی چوٹی سے کروڈ تقریباً 10 فیصد کم ہو گیا ہے۔
چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں
دہلی میں پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 109.27 روپئے اور ڈیژل 95.84 روپئے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر
کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر
Donkey Milk Farming: انجینئر نے نوکری چھوڑ کھولی گدھی کے دودھ کی ڈیری، لاکھوں ہورہی کمائی
ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپئے اور ڈیژل 89.96 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
لکھنو میں پٹرول 96.57 روپئے اور ڈیژل 89.76 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپئے اور ڈیژل 94.04 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپئے اور ڈیژل 79.74 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
RBI کا سخت ایکشن! قرض وصولی کیلئے کسٹمرس کو پریشان نہیں کر سکیں گے بینک ایجنٹ
ہر صبح 6 بجے جاری ہوتی ہیں نئی قیمتیں
ہردن صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئی قیمتیں نافذ ہو جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، ویٹ اور دیگر چیزیں جوڑںے کے بعد اس کی قیمتیں بنیادی قیمتوں سے تقریباً دوگنا ہوجاتی ہیں۔ یہی سبب ہے کہ پٹرول-ڈیژل کی قیمت اتنے زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔
مہنگائی اب نہیں بڑھے گی! SBIکی رپورٹ میں دعویٰ، RBIاگلی دو میٹنگوں میں لے سکتا ہےبڑا فیصلہ
ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت
پٹرول اور ڈیژل کے روزانہ کی قیمت آپ SMS کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں (How to check diesel petrol price daily)۔ انڈین آئل کے کسٹمر RSP لکھ کر 9224992249 نمبر پر اور بی پی سی ایل صارفین RSP لکھ کر 9223112222 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice لکھ کر 9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔